منگلورو:30/جنوری (ایس او نیوز) مادھو آچاریہ نامی ایک عمر رسیدہ بزرگ ، گاندھی وادی کھادی بورڈ سے قرضہ لے کر اس کا سود ادا نہیں کئے جانے کے نتیجے میں اپنا ذاتی گھر نیلامی کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہوکر کسی سہارے کے انتظار میں تھے تو جماعت اسلامی ہند منگلورو شاخ نے مادھو اور اس کے خاندان کی مدد کے لئے آگے بڑھنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
غریب خستہ حال مادھو آچاریہ اپنے پیشہ کو ترقی دینے کی غرض سے 10سال پہلے ’’کھادی بورڈ ‘‘ سے 25ہزار روپیوں کا قرضہ لے کر مشین خریدی ۔ بورڈ سے لئے قرضہ کی ادائیگی کرنے کے بعد مادھو نے سمجھا کہ چلو میرا قرضہ ختم ہوا۔ معصوم مادھو آچاریہ کو یہ نہیں معلوم کہ سودی اداروں کے ذریعے غریبوں کو قرضہ دے کر خون چوستے ہیں یعنی قرضہ پر سود بھی لگایا جاتاہے مادھوکی عمر اس وقت 72سال ہے صحت اور معیشت دونوں سطح پر خستہ حال ہے ،مادھو نے قرضہ اداکیا لیکن اس کا سود ادا کئے بغیر یوں ہی باقی رہا۔ جوبڑھتے بڑھتے گھر کی نیلامی تک پہنچ گیا تو مادھو پریشان ہوکر میڈیا کا سہارا لیا ۔ کنڑا کے مشہور روزنامہ وارتابھارتی کے پہلے صفحہ پر اس کی خبر شائع ہوئی تو جماعت اسلامی ہند منگلورو شاخ کے ذمہ داروں نے اخبار سے جانکاری حاصل کرکے مادھوآچاری کے قرضہ ادا کرتے ہوئے اس کے حالات کو تقویت دینے کا تیقن دیا۔
اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند دکشن کنڑا ضلع کے ناظم محمد الیاس اسماعیل نے اخبار کو بتایا کہ ہم نے باقاعدہ جماعت کے ائیریا آرگنائزرمحمد اشرف بایار کو مادھو آچاری سے ملاقات کر کے گھر کی مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے لئے ان کے گھر پہنچے ۔ جہاں مادھو کے گھروالوں نے محمد اشرف سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مادھو نے 10سال پہلے کھادی بورڈ سے 25ہزارروپئے قرضہ لیا تھا، جس کو ہم نے ادا کردیا ہے، ہم نے سمجھا کہ قرضہ پوری طرح ادا کردیا گیا ہے ، لیکن بورڈ کی طرف سے قرضہ پر سود لگایا گیا وہی سود اب بڑھ کر 70ہزارروپیوں سے زائد ہوگیا ہے، جس کو ادا کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ کھادی بورڈ نے ہمیں گھر ضبط کرلینے کی نوٹس جاری کی ہے۔ جماعت اسلامی ہند منگلورو کی طرف سے گھروالوں کو بتایا گیا کہ وہ اطمینان رکھیں ، ان کا پورا قرضہ جماعت کی طرف سے بورڈ کو ادا کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ اوپلا گرام دفتر سے رابطہ کرتے ہوئے قرضہ کے سود کو لے کر بات چیت کی جارہی ہے۔ بہت جلد مسئلہ حل ہونے کی اطلاع دی۔