ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاتھرس معاملہ: سی بی آئی کی چارج شیٹ کوپرینکا گاندھی نے بتایاانصاف کی جیت

ہاتھرس معاملہ: سی بی آئی کی چارج شیٹ کوپرینکا گاندھی نے بتایاانصاف کی جیت

Sat, 19 Dec 2020 16:43:08    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍ دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ہاتھرس میں 19 سالہ دلت لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے آج چار ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور قتل کیا گیا تھا۔ اس کے لئے کانگریس لیڈر پریانکا گاندھی نے یوگی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

پریانکا گاندھی نے ٹویٹر پر لکھاکہ ایک طرف حکومت کی ناانصافی تھی۔ دوسری طرف اہل خانہ انصاف کی توقع کر رہے تھے۔ متاثرہ کی لاش کو زبردستی جلایا گیا۔ متاثرہ کو بدنام کرنے کی کوششیں ہوئیں۔ اہل خانہ کو دھمکی دی گئی لیکن آخر کار سچ جیت گیا۔’ ستیہ میوا جیتے‘۔

بتادیں کہ ہاتھرس کیس کے بعد کانگریس پارٹی نے یوگی حکومت پر سخت نشانہ لگایاتھا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی ہاتھرس متاثرہ خاندان کے اہل خانہ سے ملاقات کی لیکن پہلی کوشش میں یہ ممکن نہیں تھا۔ پہلی بار جب یہ دونوں کانگریس لیڈران ہاتھرس جارہے تھے، تو انہیں سڑک کے بیچ بیچ میں یوپی پولیس نے تحویل میں لے لیاتھا۔

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اتر پردیش کے ہاتھرس میں 19 سالہ دلت لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں چار ملزمان کے خلاف چارج شیٹ جمع کی ہے۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کے باہر بتایا کہ سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سندیپ، لیوکوش، روی اور رامو کے خلاف اجتماعی عصمت دری اور قتل کے الزامات لگائے ہیں اور ہاتھرس کی مقامی عدالت نے اس پر سختی سے نوٹس لیا ہے۔


Share: