ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاپوڑ لنچنگ کیس: میرٹھ زون کے آئی جی کی نگرانی میں ہو معاملے کی جانچ : عدالت عظمیٰ 

ہاپوڑ لنچنگ کیس: میرٹھ زون کے آئی جی کی نگرانی میں ہو معاملے کی جانچ : عدالت عظمیٰ 

Thu, 06 Sep 2018 12:37:39    S.O. News Service

نئی دہلی6ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہاپوڑلنچنگ معاملے میں سپریم کورٹ نے خصوصی حکم جاری کیا ہے۔ کورٹ نے اپنے حکم میں اس معاملے کی جانچ میرٹھ رینج کے آئی جی کی نگرانی میں کرانے کی بات کہی ہے۔ کورٹ نے آئی جی کو کہا کہ وہ لنچنگ کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت کارروائی کریں گے۔ غور طلب ہے کہ کورٹ کی طرف سے جاری گائیڈلائن میں کہا گیا ہے کہ جو پولیس افسر کارروائی نہیں کرتے ان پر ایکشن لیا جائے۔ وہیں اس معاملے میں آئی جی میرٹھ زون نے اپنی رپورٹ مہر بند لفافے میں سپریم کورٹ کو سونپ دی ہے۔ اس صورت میں متاثرسمیع الدین کی جانب سے پیش ہوئی وکیل ورندا گروور نے کورٹ کو بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعد مجسٹریٹ نے سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت 31 اگست کو سمیع الدین کا بیان درج کیا ہے۔وہیں یوپی پولیس نے کورٹ کو بتایا کہ ابھی تک اس معاملے میں 11 ملزمان میں سے دس کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ جبکہ ایک ملزم جو اب بھی فرار ہے اس کو بھگوڑا اعلان کرنے کی کارروائی چل رہی ہے۔ اس صورت میں درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ ہم معاملے کی جانچ یوپی سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی اس معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو دی جائے۔ اگرچہ اس معاملے میں یوپی حکومت نے کہا کہ وہ 60 دن کے اندر اندر اپنی انکوائری مکمل کر لیں گے۔ اب اس معاملے میں اگلی سماعت دو ہفتے بعد ہو گی۔غور طلب ہے کہ NDTV انڈیا کے اسٹنگ آپریشن کی بنیاد پر ہاپوڑ میں لنچنگ کے شکار اور خصوصی گواہ کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت کی تھی۔ متاثرسمیع الدین نے عرضی دائر کرکے ملزمان کی ضمانت منسوخ کئے جانے کی درخواست کی تھی ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجسٹریٹ کے سامنے گواہ کا بیان درج ہو اور ملزمان کی شناخت کرائی جائے۔خاص بات یہ ہے کہ ملزم نے خفیہ کیمرے پر لنچنگ میں شامل ہونے کی بات قبول کی تھی ساتھ ہی اس نے یہ بھی بتایا تھا کہ کس طرح کورٹ میں غلط بیانی کر اسے ضمانت مل گئی۔


Share: