ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی میں بینک کے قرضہ ادائیگی سے پریشا ن کسان کی خود کشی

ہبلی میں بینک کے قرضہ ادائیگی سے پریشا ن کسان کی خود کشی

Wed, 09 Aug 2017 18:00:58    S.O. News Service

ہبلی :9/اگست (ایس اؤنیوز)دھارواڑ ضلع میں کسانوں کی خود کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ نول گند تعلقہ کے ہاسو کوسوگل دیہا ت میں ایک کسان کے  درخت سے لٹک کر خود کشی کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔

مہلوک کسان کی شناخت اچیت کرشنا ریڈی گرڈی(36) کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ  ہلی کیری کے کسان اچیت نے ہاسوکوسوگل دیہات کے شیان کوٹی کی زمین پر موجود درخت سے لٹک کر خود کشی کی ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ مہلوک کسان کا سہکاری بینک سمیت مختلف بینکوں میں 2.46لاکھ روپئے قرضہ تھا۔ جس کی ادائیگی سے پریشان کسان نے ذہبی دباؤ محسوس کرتےہوئے درخت سے لٹک کر  خودکشی کرلی۔ نول گند پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیاہے۔


Share: