ہبلی:7/اگست (ایس اؤنیوز)بھائی اپنی بہن سے اس کی ہر طرح کی حفاظت کا وعدہ کرتےہوئے ہاتھوں میں باندھے جانے والے ’’رکشھا بندھن ‘‘کے تہوار پر ہبلی ،وجئےپور قومی شارہراہ پر واقع سنسکار اسکول انتظامیہ بورڈ کی طرف سے پروگرام منعقد کیاگیا۔
اسکول کے رکشھابندھن پروگرام میں سپریم کورٹ کے جج موہن شاتن گوڈا نے شرکت کرتے ہوئے طلبا کی طرف سے اپنے ہاتھوں میں راکھی باندھ کر ان کی خوشی میں شامل ہوئے۔ ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج نے اپنے بچپن اور غربت کی زندگی کو یاد کیا۔ اور طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آج کے بچے ہی کل کے ہندوستان کا مستقبل ہیں۔ ملک کے مستقبل کو سنوارنےمیں طلبا کا اہم رول ہونے کی بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ طلبا بہترین اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے ملک کی جائیداد بننے کی اپیل کی ۔