ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی:دولاریوں کے درمیان تصادم :ایک لاری ڈرائیور جائے وقوع ہلاک

ہبلی:دولاریوں کے درمیان تصادم :ایک لاری ڈرائیور جائے وقوع ہلاک

Fri, 08 Sep 2017 17:08:31    S.O. News Service

ہبلی:08/ستمبر (ایس اؤنیوز)ہبلی گدگ روڈ پر 2لاریوں کی آپسی تصادم کے نتیجے میں ایک لاری ڈرائیور جائے وقوع ہی ہلاک ہونے اور ایک لاری ڈرائیور شدید زخمی ہونے کا حادثہ پیش آیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہبلی سے گدگ روانہ لاری اور گدگ سے ہبلی آرہی لاری کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہونے سے راجستھان میں رجسٹرڈ لاری نمبر4965 کے ڈرائیور دلیپ (35)جائے وقوع ہی ہلاک ہواہے تو تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے جئے ہنومان سائن بورڈ کے لاری ڈرائیور شرون شدید زخمی ہوکر کمس اسپتال میں زیر علاج ہے۔

دونوں لاریوں کی تیز رفتار ٹکرہونے کے نتیجے میں ایک لاری کے سامنے والا حصہ پوری طرح چکنا چور ہوچکاہے تو دوسری لاری کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ اطلاع پاتے ہی ٹرافک پولس جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد کرین سے لاریوں کو سڑک کنارے کرتے ہوئے نقل و حمل کے لئے راستہ صاف کیا۔ ہبلی ٹرافک پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

Screenshot_(224).png


Share: