ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کھٹّر کی طبیعت بگڑی، سانس لینے میں تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کھٹّر کی طبیعت بگڑی، سانس لینے میں تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل

Sat, 14 Nov 2020 22:45:17    S.O. News Service

چندی گڑھ،14؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) چمیڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کورونا سے شفایاب ہو چکے کھٹّر اس وقت شملہ میں ہیں اور سانس لینے میں شکایت کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس وقت وزیر اعلیٰ ٹھیک ہیں اور انھیں سانس لینے میں بھی دقت نہیں ہو رہی ہے۔

ڈاکٹروں کے حوالے سے میڈیا میں بتایا جا رہا ہے کہ شملہ کا دورہ کر رہے کھٹر کی جانچ اندرا گاندھی میڈیکل کالج اور ہاسپیٹل (آئی جی ایم سی) میں ہوئی اور سبھی رپورٹ نارمل ہیں۔ کچھ خبروں کے مطابق کھٹّر کو اسپتال سے چھٹی بھی مل گئی ہے اور انھوں نے بتایا کہ وہ اب اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ جب ان سے سانس لینے میں تکلیف کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’’میں بالکل ٹھیک ہوں؟‘‘

آئی جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر رجنیش پٹھانیا کا کہنا ہے کہ ’’ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کو رات میں سونے میں تکلیف ہوئی تھی اور احتیاطاً انھیں یہاں جنرل ٹیسٹ کے لیے لایا گیا تھا۔ ان کی سبھی رپورٹس نارمل ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں منوہر لال کھٹر کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد دو ہفتوں سے زیادہ مدت تک انھیں اسپتال میں رہنا پڑا تھا اور پھر صحت یاب ہو کر وہ اسپتال سے باہر آئے تھے۔


Share: