ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ: ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کی بے حرمتی ، صورتحال کشیدہ

ہریانہ: ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کی بے حرمتی ، صورتحال کشیدہ

Sun, 01 Jul 2018 23:22:35    S.O. News Service

سرسہ،یکم جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہریانہ کے سرسہ ضلع کے گوری والا گاؤں میں نصب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو گزشتہ شب کچھ نامعلوم افراد نے توڑدیا جس کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ مجسمہ توڑے جانے کا پیغام آج صبح جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو مختلف دلت تنظیموں میں ناراضگی پیدا ہوگئی ۔بڑی تعداد میں لوگ گاؤں میں جمع ہونا شروع ہوگئے اور انھوں نے قصورواروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے وہاں غیر معینہ مدت کے لئے دھرنے پر بیٹھ گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈبوالی کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ کشوری لال ،نائب تحصیل دارمہیندر سنگھ اور بلاک ڈیولپمنٹ پنچایت افسر موقع پر پہنچے اور مجسمہ دوبارہ نصب کرنے ،اسکی چہاردیواری اونچی کرنے ،سی سی ٹی وی لگانے اور قصورواروں کو جلد گرفتارکرنے کی یقین دہانی کراکے لوگوں کو مطمئن کیا۔

ادھر،ڈبوالی کے سابق ایم ایل اے اور انڈین نیشنل لوک دل کے لیڈر ڈاکٹر سیتارام ،بہوجن سماج پارٹی ضلع انچارج لیلو رام ،ہریانہ چمار سبھا کے صدر ہنسراج اور دیگر تنظیموں نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے قصورواروں کو گرفتارکرنے کامطالبہ کیا ہے ۔


Share: