ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال میں ہیلتھ ورکرس نے کیا احتجاجی مظاہرہ

ہلیال میں ہیلتھ ورکرس نے کیا احتجاجی مظاہرہ

Sun, 04 Oct 2020 13:13:26    S.O. News Service

ہلیال،4؍اکتوبر (ایس او نیوز) محکمہ صحت، محکمہ طبی تعلیم اور نیشنل  ہیلتھ پروگرام کے تحت ٹھیکے  اور آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر خدمات انجام دے رہے ہیلتھ ورکرس   اپنی تنخواہ ، ملازمت کا تحفظ اوردوسری مراعات کے سلسلے میں 14اہم مطالبات پورے ہونے تک 24 ستمبر سے ہڑتال پر ہیں۔ لیکن تاحال ان کی مانگیں پوری نہ ہونے اور سرکار کی طرف سے اس پر کوئی توجہ نہ دینے کی وجہ سے ناراض ان اہلکاروں نےشہر کے منی ودھان سودا کے روبرو احتجاجی مظاہرا کیا۔ انہوں نے کہا کہ   2018میں  جب  ہڑتا ل کی گئی تھی تو اس وقت مطالبا ت پورے کرنے کے لئے  حکومت کی طرف سے تین مہینوں کی مہلت مانگی گئی تھی۔مگر ابھی تک ملازمین کو انصاف نہیں ملا ہے۔اس لئے  اب مطالبات پورے ہونے تک احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔  

اس موقع پر  کرناٹکا اسٹیٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئیر ملازمین یونین کی ہلیال یونٹ کے صدر چن بسواراج ہیریہال ایس پی ایس کے اسٹاف راہل باوکر، آیوش ڈاکٹر شیلا، ڈاکٹر سونا، شانتا ہریجن، ہیم لتا، زرینہ دیسائی ، عرفات وغیرہ موجود تھے۔


Share: