ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان جی 7 کا فطری شراکت دار:مودی

ہندوستان جی 7 کا فطری شراکت دار:مودی

Mon, 14 Jun 2021 11:13:31    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روزکہاہے کہ آمریت، دہشت گردی، پرتشدد انتہا پسندی، غلط معلومات اور معاشی جبر سے پیدا ہونے والے مختلف خطروں سے مشترکہ اقدار کا دفاع کرنے میں جی 7 کی فطری شراکت ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق جی۔7 سربراہی اجلاس کے آزاد معاشروں اور کھلی معیشتوں کی میٹنگ میں اپنے ڈیجیٹل خطاب میں مودی نے جمہوریت، نظریاتی آزادی اور آزادی کیلئے ہندوستان کی تہذیبی وابستگی پر زور دیا۔مودی نے آدھار، براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کی تینوں سہولتوں کے ذریعہ ہندوستان میں معاشرتی شمولیت اور ان کو بااختیار بنانے پر ڈیجیٹل ٹکنالوجیوں کے انقلابی اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔

وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سکریٹری (معاشی تعلقات)، پی ہریش نے ایک پریس کانفرنس میں کہاہے کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں موروثی کمزوریوں کا تذکرہ کیا اور ٹکنالوجی کمپنیوں اور سوشیل میڈیا پلیٹ فارمز سے ایک محفوظ سائبر ماحول پیداکرنے پر زور دیا۔ ایڈیشنل سکریٹری نے کہا ہے کہ کانفرنس میں موجود دیگر رہنماؤں نے وزیر اعظم کے خیالات کو سراہاہے۔


Share: