گوہاٹی26دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو آسام کے ڈبروگڑھ میں ہندوستان کے سب سے طویل ریل سڑک پل کا افتتاح کیا۔اس دوران پی ایم مودی نے کھلی جیپ میں سوارہوکرپل کادیداربھی کیا۔برہم پتر دریا پر بوگی بیل میں بنی 4.94کلومیٹر طویل اور اسٹریٹجک نقطہ نظر سے اہم یہ منصوبہ نہ صرف عام لوگوں کے لیے بلکہ ملک کی سلامتی کے لئے بلکہ پیشگی محاذ پر فوجی رسد اشیاء بھیجنے میں اہم کردار نبھائے گا۔اس پل پر ہنگامی صورتحال میں لڑاکا طیارے بھی اترسکیں گے۔یہ بوگی بل پل آسام سمجھوتے کا حصہ رہا ہے اور 1997-98میں اس کی سفارش کی گئی تھی۔آپ کو بتا دیں کہ یہ پل اروناچل پردیش میں ہند-چین سرحد پر دفاعی خدمات کے لئے بھی بحران کے وقت میں خاص کردار ادا کر سکتا ہے۔وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے 22جنوری، 1997کو اس پل کی بنیاد رکھی تھی لیکن اس پر کام 21اپریل، 2002کو اس وقت کے اٹل بہاری واجپئی حکومت کے وقت میں شروع ہو سکا۔پل کو آج 25دسمبر کو واجپئی کی سالگرہ کے موقع پر افتتاح کیا گیا۔اس منصوبے میں زیادہ تاخیر کی وجہ سے اس کی قیمت میں85فیصد اضافہ ہوا۔ابتدائی طور پر،اس کی لاگت 3230.02کروڑ روپے تھی، جس میں 5960کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔دریں اثنا پل کی لمبائی 4.31کلو میٹر سے 4.94کلو میٹر تک بڑھ گئی۔منصوبے کی اسٹریٹجک اہمیت کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے اس پل کی تعمیر کو 2007میں قومی منصوبہ اعلان کیا تھا۔