ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی معیشت کیلئے بہت بری خبر ریٹیل مہنگائی کی شرح بڑھ کر7.34فیصد تک پہنچی

ہندوستانی معیشت کیلئے بہت بری خبر ریٹیل مہنگائی کی شرح بڑھ کر7.34فیصد تک پہنچی

Tue, 13 Oct 2020 11:16:22    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا کے دور میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے پریشان لوگوں کیلئے انتہائی بری خبریہ ہے کہ ساگ-سبزی، گوشت-مچھلی اور دال-تیل سمیت خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے ستمبر2020میں خوردہ قیمتوں پر مبنی خوردہ افراط زر کی شرح بڑھ کر 7.34فیصد ہوگئی ہے -حکومت کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس سے گزشتہ مہینہ اگست 2020میں خوردہ افراط زر کی شرح6.69فیصد رہی تھی- جبکہ ستمبر2019میں یہ شرح3.99فیصد تھی-اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں اشیائے خوردونوش کی مہنگائی کی شرح10.68 فیصد درج کی گئی ہے، جو اگست2020میں 9.05فیصد تھی-اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر2020میں موٹے اناج کی قیمتیں 4.68فیصد، گوشت اور مچھلی کی قیمتیں 17.60فیصد، انڈے15.47 فیصد، دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی قیمتیں 5.64 فیصد، تیل اور روغن کی قیمتیں 13.44 فیصد، پھلوں کی قیمتیں 3.21 فیصد، سبزیوں کی قیمتیں 20.73فیصد، دال کی قیمت14.67فیصد، چینی کی2.47 فیصد اور مصالحہ جات کی قیمتیں 11.73فیصد بڑھی ہیں - اپریل - جون سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی نے 23.9 فیصد کمی واقع ہوئی تھی - تاہم حالیہ دنوں میں آربی آئی نے ریپوریٹ میں 115 بیسس پوائنٹ یعنی 1 پوائنٹ 1 فیصد کی کمی کی تھی -لیکن رواں ماہ آربی آئی نے کسی طرح کی تبدیلی نہیں کی- حالانکہ آربی آئی نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا ان لاک کی مدت میں معیشت میں بہتری آئے گی کیونکہ جی ایس ٹی کلکشن میں بڑھوتری ہورہی ہے -


Share: