نئی دہلی ،12 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہولی پر دہلی سے یوپی۔بہار کی جانب جانے والی ٹرینوں میں سیٹیں بھر گئیں ہیں۔ایسے میں پیسیجرو کو پریشانی نہ ہو۔اس کو لے کر ریلوے نے ہولی اسپیشل ٹرینوں کا اعلان کر دیا ہے۔فی الحال ناردن ریلوے نے دہلی سے چلنے والی 4 اسپیشل ٹرینوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں نئی دہلی سے برونی، نظام الدین سے پونے، آنند وہار سے پٹنہ، آنند وہار کاماکھیا اسپیشل ٹرین ہے۔ کچھ ٹرینوں میں ریزویشن شروع ہوگیا ہے جبکہ کچھ ٹرینوں کو سسٹم میں فیڈ کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی سے برونی : نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے یہ ٹرین 12 سے 22 مارچ کے درمیان ہر منگل اور جمعہ کو شام 7:25 بجے چلے گی۔اگلے دن شام 7:45بجے برونی پہنچے گی۔وہیں برونی سے یہ ٹرین 13 سے 23 مارچ کے درمیان ہر بدھ اور ہفتہ کو رات 9:35بجے چلے گی اور اگلے دن رات 10:10 بجے نئی دہلی پہنچے گی۔راستے میں یہ ٹرین مرادآباد، بریلی، لکھنؤ، بارہ بنکی، گونڈا، بستی، گورکھپور، دیوریا صدر، سیوان، چھپرا، حاجی پور، مظفر پور اور سمستی پور پر رکے گی۔
نظام الدین سے پونے: یہ ٹرین نظام الدین سے 12 سے 26 مارچ تک ہر منگل کو رات9:35 بجے روانہ ہوگی۔اگلے دن رات کو9:25 بجے پہنچے گی۔اسی طرح پونے سے یہ ٹرین 14 سے 28 مارچ تک ہر جمعرات کو صبح 5-15 بجے چلے گی اور نظام الدین اگلے دن صبح 5-35بجے پہنچ جائے گی. راستے میں اس ٹرین متھرا، کوٹہ، رتلام، وڈودرا، سورت، واپی، وسئی روڈ، کلیان اور لوناولا پر رکے گی۔
آنند وہار سے کاماکھیا: یہ ٹرین آنند وہار سے 13 سے 20 مارچ تک ہر بدھ کو رات 11-45بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن دوپہر 2-45بجے کاماکھیا پہنچے گی۔اسی طرح کاماکھیا16 سے 23 مارچ تک ہر ہفتہ کو صبح 5-35بجے کاماکھیا سے چلے گی اور اگلے دن آنند وہار شام 6-15بجے پہنچے گی۔راستے میں غازی آباد، ہاپوڑ، مرادآباد، سیتاپور، گوڈا، گورکھپور سمیت کچھ 25 اسٹیشنوں پر رکے گی۔
آنند وہار سے پٹنہ: یہ ٹرین آنند وہار سے 16 سے 23 مارچ تک ہر ہفتہ کو رات 12-00بجے بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن شام 6 بجے پٹنہ پہنچے گی۔اسی طرح پٹنہ سے 16 سے 23 مارچ تک ہر ہفتہ کو شام 7-35بجے پٹنہ سے روانہ ہوگی۔اگلے دن آنند وہار دوپہر 2-20بجے پہنچے گی۔راستے میں غازی آباد، کانپور، الہ آباد، مگل سرائے جنکشن، بکسر، آرا پر رکے گی۔