ہوناور 27؍اپریل(ایس او نیوز) ہوناور میں شراوتی سرکل کے پاس اپنے روڈ شو کے دوران راہول گاندھی کو چند لمحوں کے لئے اپنی تقریر اس وقت روکنی پڑی جب بی جے پی کے حامی ایک چھوٹے سے گروپ نے ’مودی مودی‘ کے نعرے لگانے شروع کیے۔ کچھ ہی دیر میں جوابی کاروائی کرتے ہوئے کانگریسی حمایتیوں نے راہول راہول کے نعرے لگانے شروع کردئے۔
اچانک پید اہونے والی اس صورتحال سے سیکیوریٹی اسکواڈ کے علاوہ کانگریسی لیڈران بھی ہکا بکا رہ گئے۔ لیکن پولیس نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اس طرح کے نعرے لگانے والوں کووہاں سے ہٹادیا۔اس موقع پر ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے کہا کہ وہ ہجوم کو مناسب طریقے سے کنٹرول کرے۔
مودی مودی کے نعرے لگانے سے راہول گاندھی نے اپنی تقریر کو مختصر کردیا اور وہاں سے آگے بڑھ گئے۔