ہوناور 11 ڈسمبر(ایس او نیوز) روڈ کراس کرنے کےدوران لاری کی ٹکر سے ایک طالب علم کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت نتین ناگراج شیٹ (16) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
حادثہ جمعہ کو ہوناور تعلقہ کے ہلدی پور میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاری ہوناور سے کمٹہ کی طرف جارہی تھی کہ سڑک کو پار کرنے کے دوران طالب علم سے ٹکراگئی۔ ٹکر سے نتین کو شدید چوٹیں آئی اور اسے مقامی لوگوں نے ہوناور سرکاری اسپتال پہنچایا، وہاں سے بہتر علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال لے جایا جارہا تھا مگر زخموں کی تاب نہ لاکر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔
ہوناور پولس تھانہ میں لاری ڈرائیور شبیر صاب حضرت صاب کے خلاف لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی مزید جانچ کررہی ہے۔