ہوناور، 2؍ اگست (ایس او نیوز) کپڑے دھونے کے لئے ندی کنارے جاتے وقت ساتھ میں اپنے بچے کو لے جانا ماں کے لئے مہنگا پڑا کیونکہ پھسل کر ندی میں گرنے کے بعد بچہ لاپتہ ہوگیا ۔
ہوناور تعلقہ کے ہوڈگوڈو گاوں کی ندی میں غرقاب ہونے والے ڈیڑھ سالہ بچے کا نام کارتھک ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ماں جب کپڑے دھو رہی تھی تو پاس ہی میں موجود بچہ اچانک پھسل کر پانی میں گر گیا ۔ یہ دیکھ کر بچے کی ماں نے چیخ و پکار مچائی مگر جب تک کوئی مدد کے لئے آتا ، بچہ ندی میں غائب ہوگیا تھا ۔
مقامی افراد کے علاوہ ہوناور پولیس تھانے کا عملہ اور فائر بریگیڈ کا عملہ کشتی کی مدد سے تلاشی مہم میں جٹ گیا ، مگر بچہ کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ۔