ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور : شراوتی پُل پر کار کی ٹکر سے ندی میں گر گئے 2 نوجوان ۔ 1 کی بچائی گئی جان

ہوناور : شراوتی پُل پر کار کی ٹکر سے ندی میں گر گئے 2 نوجوان ۔ 1 کی بچائی گئی جان

Tue, 08 Mar 2022 13:04:11    S.O. News Service

ہوناور، 8؍ مارچ (ایس او نیوز) شراوتی پُل پر ایک تیز رفتار کار نے موٹر بائک کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں بائک پر سوار دونوں نوجوان اچھل کر ندی میں جا گرے ۔ جس کے بعد مقامی مچھیرے ایک نوجوان کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دوسرا نوجوان ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ بھٹکل کی سمت سے ہوناور کی جانب جارہی گوا رجسٹریشن والی سوفٹ کار نے ہوناور سے بھٹکل کی طرف آ رہی  موٹر بائک کو ٹکر ماری ۔ بائک پر سوار کاسرکوڈ کے اکشئے ٹانڈیل اور سنیل میستا دونوں ندی میں جا گرے ۔ اس وقت وہاں پر ماہی گیری کرنے والوں نے آگے بڑھ کر سنیل کو بچا لیا جبکہ اکشئے ندی میں لاپتہ ہوگیا ۔ سنیل کو ہوناور اسپتال لے جا کر ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے منی پال روانہ کردیا گیا ۔ 

حادثہ کے بعد تقریباً آدھے گھنٹے تک شراوتی پُل پر ٹریفک جام لگ گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر موٹر گاڑیوں کے لئے راستہ کھولنے کا کام انجام دیا ۔


Share: