ہوناور 19/ جولائی (ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ کے کوڈانی میں رہنے والے نتیش بینیس ہورٹا (26 سال) کےخلاف 2019 میں پوکسو ایکٹ کے تحت نا بالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا کیس درج کیا گیا تھا جس پر سماعت کے بعد کورٹ نے ملزم کو دس سال قید با مشقت اور 42 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔
یہ کیس ہوناور پولیس اسٹیشن کی ساوتری نائیک پی ایس آئی نے داخل کیا تھا ۔ اُس وقت سی پی آئی کے عہدے پر فائز چیلو راج اور وسنت آچار نے تحقیقات کرکے اس معاملہ میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔ پھر مزید ثبوتوں کے ساتھ سی پی آئی شریدھر ایس آر نے عدالت میں اضافی چارج شیٹ داخل کی ۔ پبلک پراسیکیوٹرسبھاش کیران نے وکیل استغاثہ کے طور پر خدمات انجام دیں ۔