بھٹکل :12؍ نومبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل اور ہوناور زون کے جنگلاتی علاقےسے ساگوانی اور بھرن گی نامی نسل کے درختوں کو کاٹ کر اس کے ڈنڈوں کو آٹو رکشا میں سپلائی کرنےوالےملزموں کو محکمہ فوریسٹ نے گرفتار کرلیا ہے۔
ملزموں کی شناخت ہوناور ہڈیکل کے مکین ناگراج ایشورنائک ، چتارکے مکین سندیپ کیشوو نائک، اڈگونجی کے گنگادھر تمپا آچاری ، سندیپ رمیش نائک ، گوریش منجوناتھ نائک ، پروین وامن نائک اور اڈکیکولی کے پرکاش رام گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزموں کی طرف سے استعمال کردہ آٹو رکشا اور ٹاٹا اے سی سواریوں کو بھی ضبط کرلیاگیا ہے۔ صرف ایک مہینہ پہلے ملزم اڈگونجی رتھ کے معمار گنگادھر آچاری کے لکڑی گوڈاؤن سے غیر قانونی طورپر ذخیرہ کردہ ساگوانی لکڑیوں کو ضبط کیاگیا تھا۔ اس معاملےمیں بھی انہی کے گوڈاؤن سے غیر قانونی لکڑیوں کو ضبط کیاگیا ہے۔ کارروائی میں ڈی سی ایف روی شنکر، اے سی ایف کے ٹی بوریا، آر ایف اؤ دیواڑیگا آر، ڈی آر ایف اؤ شیوانند انچل، یوگیش موگیر، مہادیو مڈی ، لوہیت نائک، شیوانند پجاری سمیت دیگر اہلکار شریک تھے۔