ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور: مہاراشٹرا سے بھٹکل جانوروں کی سپلائی کا الزام : گجرات کے دو گرفتار

ہوناور: مہاراشٹرا سے بھٹکل جانوروں کی سپلائی کا الزام : گجرات کے دو گرفتار

Wed, 01 Jun 2022 20:42:32    S.O. News Service

ہوناور:یکم جون   (ایس اؤ نیوز) ہوناور کے گیرسوپا میں پولس نے ایک لاری کو روک کر اس پرموجود جانوروں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گجرات سے لاری پر لاد کر ان  جانوروں کو بھٹکل لے جارہے تھے۔

گرفتار شدہ افراد کی شناخت گجرات کے پٹھان ضلع لکشمی پور کے اسحاق اور جنید کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ لاری میں 5بھینسے ، تین بیل سمیت کل 8جانور تھے۔ بتایا جارہاہے کہ یہ جانور ذبیحہ خانے کے لئے سپلائی کئے جارہے تھے۔ گیرسوپا سرکل  کے قریب والے چک پوسٹ پر جب پولس نے سواری کی جانچ کی تو جانور موجود ہونے کا پتہ چلا۔ گرفتار شدگان کے خلاف ہوناور پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے 

پتہ چلا ہے کہ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی منظوری کے بعد تحویل میں لئےگئے سبھی جانوروں کو گیرسوپا بنگار مکی کے ویرانجنایا مندر کی تحویل میں روانہ کئے گئے ہیں۔ پی ایس آئی ششی کمار کی رہنمائی میں چک پوسٹ پر تعینات پولس عملہ کارروائی میں شامل تھا۔


Share: