ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہیبلے گرام پنچایت کے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت۔ ایس ڈی پی آئی کی طرف سے دیاگیا میمورنڈم

ہیبلے گرام پنچایت کے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت۔ ایس ڈی پی آئی کی طرف سے دیاگیا میمورنڈم

Wed, 17 Apr 2019 21:17:04    S.O. News Service

بھٹکل 17؍اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل ہیبلے گرام پنچایت کے جالی کراس، فردوس نگر، نور محلہ ، جامعہ آباد ،سیدنا ابوبکرؓ مسجد کے عقب والا رہائشی علاقہ اور دیگر وارڈس میں رہنے والے عوام کو پینے کے پانی کی سخت قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس سلسلے میں ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے پورے علاقے کا دورہ کرکے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس کے بعد گرام پنچایت صدر اور پی ڈی او کے نام ایک میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرام پنچایت کے ذمہ داران خود اپنے طور پردورہ کرتے ہوئے پانی کی قلت سے عوام کو درپیش مسائل کو جائزہ لیں اورجلد سے جلدان علاقوں میں ٹینکر س کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی کا انتظام کیاجائے۔


Share: