ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر؛ ایک کی موت دوسرا شدید زخمی

یلاپور میں تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر؛ ایک کی موت دوسرا شدید زخمی

Fri, 14 Jun 2019 10:36:07    S.O. News Service

یلاپور 14/جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے ہیٹین  بیل نیشنل ہائی وے 63 پر  ہوئے ایک سڑک حادثہ میں  ہبلی کے ایک بینک مینجر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کار ڈرائیور حادثے میں شدید زخمی ہوگیا۔

حادثہ جمعرات دوپہر کو اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار  مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹرک سے  ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے  پرخچے اُڑ گئے ،حادثہ کے بعد کار کا اگلا حصہ پچھلے حصے کے ساتھ  چپک گیا تھا۔

مرنے والے کی شناخت ہبلی کے رہنے والے سُنیل چرن پانڈے کی حیثیت سے کی گئی ہے جو بینک آف بروڈا  میں  مینجر کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔

حادثے میں کار ڈرائیور سُوبھرم بالا کرشنا  شدید زخمی ہوگیا ہے، جسے مقامی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

یلاپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولس چھان بین کررہی ہے۔


Share: