ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور میں دیر رات دو گھروں میں  ڈکیتی کی واردات؛ گردن پر چاقو رکھی گئی : لاکھوں روپئے لےکر لٹیرے فرار

یلاپور میں دیر رات دو گھروں میں  ڈکیتی کی واردات؛ گردن پر چاقو رکھی گئی : لاکھوں روپئے لےکر لٹیرے فرار

Fri, 06 Mar 2020 18:16:51    S.O. News Service

یلاپور:6؍مارچ(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ہتللی دیہات کے جاگنمنے کے دو گھروں میں ڈکیتی کرتےہوئے چورو ں نے لاکھوں روپئے نقد اور زیورات لے کر فرار ہونے کے متعلق پولس تھانے میں شکایت درج کی گئی ہے۔جس کے بعد پولس چوروں کی تلاش میں ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بدھ کی دیر رات تعلقہ کے امّچگی کے اندرونی علاقےمیں واقع ہتللی دیہات کے جاگنمنے نامی مقام پر چار لٹیروں نے ناگراج گنیش ہیگڈے (45)کے گھر میں پیچھواڑے کے دروازے  سے داخل ہوکر ان کی گردن پر چاقو رکھ دی اور  قیمتی سامان دینے کی دھمکی دی ہے، ہندی میں بات کرتےہوئے الماری کی چابی لے کر وہاں رکھے ہوئے 6000روپئے نقد اور 2000روپئے مالیت کے دو چاندی کی انگوٹھیاں سمیت کل 8000روپئے مالیت کا مال و اسباب اور موبائیل میں موجود سم کارڈ لےکر فرار ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ اس مکان سے فرار ہونے کے بعد  یہی گروہ ناگراج ہیگڈے کے رشتہ دار کراد گوپال دیویندر ہیگڈے (62)کے گھر پہنچا اور وہاں  گھر کے  سامنے والا دروازہ توڑ کر اندر گھس گئے، لٹیروں نے کمرے میں موجود الماری سے 1،05،000روپئے نقد اور سونے کے زیورات سمیت کل 3،66،000 روپئے مالیت کا اثاثہ لےکر فرار ہوگئے۔

اس دوران گوپال دیویندرہیگڈے کا خاندان ڈر کے مارے لٹیروں سے دور ہی رہا۔ چار لٹیرو ں میں سے دو نقاب پوش ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ چوری کی اطلاع ملتے  ہی سرسی کے ڈی وائی ایس پی گوپال کرشنا نائک، یلاپور کے آئی پی ایس افسر ساحل باگلا ، پی ایس آئی منجوناتھ گوڈر اور دیگر پولس کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور مکان سمیت علاقہ کا  معائنہ کیا ، جمعرات کی صبح فنگر پرنٹس ماہرین سے بھی جانچ کروائی گئی۔

چوری معاملے کو لے کر دونوں خاندانوں نے یلاپور پولس تھانے میں شکایت داخل کی ہے، جس کے بعد پولس متحرک ہوگئی ہے اور چھان بین جاری ہے۔


Share: