ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور: غیرقانونی شراب کی فروخت کاری پر عورتیں برہم : مقامی افسران پر کارروائی نہ کرنےکا الزام

یلاپور: غیرقانونی شراب کی فروخت کاری پر عورتیں برہم : مقامی افسران پر کارروائی نہ کرنےکا الزام

Mon, 17 Jan 2022 20:29:39    S.O. News Service

یلاپور:17؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے کنِّی گیری گرام پنچایت حدود کے کولیکیری کے قریب دیشپانڈے نگر میں غیرقانونی طورپر شراب فروخت کرنےکاالزام عائد کرتےہوئے سیکڑوں عورتوں نے طیش میں آکر غیرقانونی دھندہ کرنےوالے کے گھر میں گھس کر بیچنے کےلئے لائے ہوئے سیکڑوں شراب کی بوتلوں کاپتہ لگایا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ دیہات کے چند گھروں اور دکانوں میں کسی روک ٹوک کے بغیر شراب بیچی جارہی ہے۔ متعلقہ محکمہ سےشکایت کرنےکے باوجود کوئی کارروائی نہیں کئےجانےپر مقامی عوام نے بہت افسوس جتایا۔ منجوناتھ پرگتی بندھو سنگھا کی ممبرعورتیں چند دن قبل غیر قانونی شراب فروخت کرنے کے خلاف کارروائی کرنےکامطالبہ کرتےہوئے یلاپور پولس تھانے میں تحریری شکایت درج کی تھی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہ ہونے پر سخت اعتراض جتایا ہے۔

برہم عورتوں کاکہنا ہےکہ پڑوسی دیہات کا ایک فرد بےتحاشہ شراب پینے کی وجہ سے بیمار ہوکر ہبلی کے کمس اسپتال میں داخل ہےاور موت وحیات کی جنگ لڑرہاہے۔ دھان کی کٹائی کے وقت دیہات کے زیادہ تر مرد حضرات غیر قانونی شراب کے اڈوں پر دیکھے جارہے ہیں۔ گھروں اور جہاں تہاں پڑے رہنے کی وجہ سے عورتوں کو کھیتوں میں مزدوری کرنی پڑرہی ہے۔ تعلقہ میں ایسی کئی غیرقانونی سرگرمیاں جاری ہیں مقامی افسران کو کوئی کارروائی نہیں کئے جانےپر ملامت کرتےہوئے مطالبہ کیاکہ یہاں جوکچھ بھی ہورہاہے ضلع کے اعلیٰ افسران تک پہنچنا چاہئے۔ اس سلسلے میں ڈی سی ، ایس پی ، سرسی کے ڈی وائی ایس پی اور سرسی کے اے سی افسران کو چاہئے کہ وہ یلاپور میں عوامی شکایات پر میٹنگ منعقد کریں۔ سنگھ کی ممبران نکلی دولو کوکرے ، ناگی لکوکوکرے ، شوبھا کوکرے ، ساویتری ماکو کوکرے ، نکلی ناؤپٹکارے، سویتا جانو خرات، گرام پنچایت ممبر لکشمی وسنت پاٹل وغیرہ احتجاج کی قیادت کررہے تھے۔


Share: