ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یواے ای میں 22 مئی سے عیدالفطر کی پانچ سرکاری تعطیلات کا اعلان

یواے ای میں 22 مئی سے عیدالفطر کی پانچ سرکاری تعطیلات کا اعلان

Tue, 12 May 2020 14:48:45    S.O. News Service

دبئی،12؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات نے 22 مئی سے سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق عید الفطر کی سرکاری تعیطلات 26 مئی تک جاری رہیں گی لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کیونکہ اس کا انحصار رمضان المبارک کے اختتام پر آیندہ قمری مہینے شوّال کے چاند کی رؤیت پر ہوگا۔

سرکاری اعلان میں شوّال کی 3 تاریخ کا ذکر ہے اور توقع ہے کہ یہ تاریخ26 مئی کو پڑے گی۔اس صورت میں سرکاری شعبے کے ملازمین 22 مئی جمعہ سے 26 مئی منگل تک عید کی چھٹیاں کریں گے۔

اس اعلان کا اطلاق صرف سرکاری شعبے کے ملازمین پر ہوگا۔ یو اے ای میں نجی شعبہ بالعموم سرکاری تاریخوں کے مطابق ہی عید کی چھٹیاں کرتا ہے۔تاہم نجی شعبے کے ملازمین کی چھٹیوں میں دو ایک دن کی کمی وبیشی بھی ہوسکتی ہے۔


Share: