ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوتھ کانگریس کا سری نگر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

یوتھ کانگریس کا سری نگر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

Sat, 24 Jul 2021 23:50:28    S.O. News Service

سری نگر،24؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر یوتھ کانگریس نے ہفتے کے روز یہاں پریس کالونی میں ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجی ‘بہت ہوئی مہنگائی کی مار، ہائے ہائے مودی سرکار‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر جے کے یوتھ کانگریس کے ترجمان عابد ماگامی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014 میں مودی سرکار نے سو دنوں میں مہنگائی کو دور کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کی سرکار کے سارے وعدے غلط ثابت ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی نے لوگوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ مودی سرکار کا ایک وعدہ بھی صحیح ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں رسوئی گیس فی سلینڈر ساڑھے تین سو روپیے میں ملتی تھی اور آج اس کی قیمت ایک ہزار روپیے کے قریب ہے، پٹرول فی لیٹر 65 روپے میں ملتا تھا اور آج سو روپیے فی لیٹر سے پار کر گیا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کو بھی جی ایس ٹی کے تحت لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی لوگوں پر کوئی رحم نہیں کیا۔


Share: