ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یوم عاشورہ کے پس منظر میں سماجی خدمتگار فیاض ملا کی جانب سے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم

یوم عاشورہ کے پس منظر میں سماجی خدمتگار فیاض ملا کی جانب سے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم

Tue, 11 Oct 2016 19:56:11    S.O. News Service

بھٹکل 11/اکتوبر (ایس او نیوز) اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام سے ہوتا ہے اور اس کی دسویں تاریخ کو یو م عاشورہ کے طور یاد رکھا جاتا ہے کیونکہ اس میں اسلامی تاریخ کے بہت سارے اہم واقعات رونما ہوئے ہیں۔ جس میں سے ایک اہم واقعہ حق او ر باطل کے درمیان کربلا کے میدان میں لڑی گئی جنگ ہے جس کا اختتام حضرت امام حسین ؓ کی شہادت پر ہوا تھا۔اس موقع پر صدقہ، خیرات، نفل عبادتیں اور دیگر نیکی کے کام انجام دئے جاتے ہیں۔

ہر سال کی طرح امسال بھی شہر کے معروف سماجی خدمت گار اور نامزد کردہ میونسپل کاونسلر جناب فیاض ملا نے بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال پہنچ کر وہاں پر موجود مریضوں میں پھل، گلوکوز، بریڈ اور بسکٹ کے پاکٹ تقسیم کیے۔ اس پروگرام کے لئے مہمان کے طور پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیراور تحصیلدار وی این باڈکر نے شرکت کی۔

جالی گرام پنچایت کے سابق رکن ارشاد ڈاٹا، تنظیم کے رکن انتظامیہ صادق نائیطے، محمد مسعود ملا، عبدالرشید شاہ بندری محمد مسعود شنگیری،محمد ابان ملا، مولانا محمد جعفر فقی ندوی وغیرہ موجود تھے۔ سرکاری اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر سویتا اور دیگر اسٹاف نے اس پروگرام کے اہتمام میں بھر پور تعاون کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ تقریباً 11برسوں سے جناب فیاض ملا اس طرح کی سرگرمی انجام دیتے آرہے ہیں۔


Share: