ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یوپی ایس سی نے سول سروسز کے لئے 86اور امیدواروں کی سفارش کی

یوپی ایس سی نے سول سروسز کے لئے 86اور امیدواروں کی سفارش کی

Thu, 30 Jun 2016 20:31:12    S.O. News Service

نئی دہلی، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی)نے محفوط فہرست کے 172امیدواروں میں سے 86کی سول خدمات کے لئے سفارش کی ہے۔کمیشن نے سال 2015کے سول سروس امتحان کے لئے کل 1078امیدواروں کو آئی اے ایس، آئی ایف ایس، آئی پی ایس عہدوں پر اور دیگر مرکزی خدمات میں تقرری کے لئے میرٹ کی ترتیب کے حساب سے پاس قرار دیا تھا۔اس امتحان کا نتیجہ گزشتہ ماہ اعلان ہوا تھا۔ویسے کل خالی 1164تھیں۔ویٹنگ لسٹ میں 172امیدوار تھے۔کمیشن نے اب 86کو سول سروس امتحان، 2015کی بنیاد پر باقی عہدوں کو بھرنے کے لئے سفارش کی ہے۔ان میں 69جنرل اور 17دیگر پسماندہ طبقے سے ہیں۔انڈین ایڈمنسٹریٹیوسروس(آئی اے ایس )،انڈین فورین سروس(آئی ایف ایس )اور انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس)اور دیگر زمروں کے لئے امیدواروں کے انتخاب کے لئے یو پی ایس سی ہر سال تین مرحلوں بنیادی،مرکزی اور انٹرویو پر سول سروس امتحانات منعقد کرتا ہے۔


Share: