ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی میں 51 مندر تعمیر کرانے کی مہم میں مسلم تاجر، عطیہ کی کروڑوں کی زمین اور دولت

یوپی میں 51 مندر تعمیر کرانے کی مہم میں مسلم تاجر، عطیہ کی کروڑوں کی زمین اور دولت

Mon, 02 Jul 2018 23:53:13    S.O. News Service

لکھنؤ،02؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جس وقت ملک میں سیاست کی وجہ سے سماج ذات اور مذہب کے درمیان بنٹتا نظر آ رہا ہے، وہیں، یو پی کے ایک مسلم تاجر نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال پیش کی ہے۔ شائن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین رشید نسیم نے یو پی اور بہار میں 51 مندروں کی تعمیر کے لئے زمین کے ساتھ ساتھ فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، کچھ مندروں کا افتتاح ہندوؤں کے لئے مقدس ساون مہینہ میں ہونے جا رہا ہے۔ نریندر مودی کے فین ناصر کہتے ہیں کہ ان کا ہدف اس سال کے اختتام تک 21 مندروں کی تعمیر کو مکمل کرنا ہے۔ اس کے بعد اگلے سال 30 دیگر مندروں کی تعمیر کی جائے گی۔

رشید نسیم کہتے ہیں کہ مندروں کی تعمیر کے پیچھے کی سوچ صرف معاشرے میں فرقہ وارانہ اعتماد کو بنائے رکھنا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مندر تعمیر کے اس قدم سے اودھ کی گنگا جمنی تہذیب کو پھر سے قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

رشید نسیم کہتے ہیں کہ مندروں کی تعمیر کے پیچھے کی سوچ صرف معاشرے میں فرقہ وارانہ اعتماد کو بنائے رکھنا ہے۔رشید نے کہاکہ ایک مسلمان ہونے کے ناطے مجھے دوسرے مذہب کے لئے بہتر کام کرنے سے روکا نہیں جا سکتا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ قدم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بھائی چارہ اور سماج میں امن کا بھی پیغام دے گا۔

رشید کے ذریعہ تعمیر ہونے والے مندروں میں سے پہلا مندر الہ آباد۔ وارانسی شاہراہ پر بن کر تیار ہے۔ جس کا افتتاح کچھ ہی دنوں میں ساون مہینے میں کیا جائے گا۔

الہ آباد کے رہائشی رشید نے رئیل اسٹیٹ بزنس سے اپنا کیریئر شروع کیا اور کچھ ہی برسوں میں اپنے بزنس کو ٹریول، ٹورزم اور واٹر پیوریفائر کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی پھیلایا۔ رشید وزیر اعظم نریندر مودی کے کام کرنے کے طریقہ سے بہت متاثر ہیں۔


Share: