ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی: ٹی وی سیریل سے متاثرہوکر7 سال کی بچی نے مٹی تیل ڈال کر خود کو لگائی آگ

یوپی: ٹی وی سیریل سے متاثرہوکر7 سال کی بچی نے مٹی تیل ڈال کر خود کو لگائی آگ

Tue, 10 Sep 2019 21:47:56    S.O. News Service

بھدوہی،10ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھدوہی میں ایک حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا، جب ایک سات سال کی ایک بچی نے پیر کو اسکول کے بیت الخلا میں خود پر مبینہ طور پر مٹی تیل ڈال کر آگ لگا لی۔اس حادثے کی وجہ اس سے بھی زیادہ افسوسناک ہے،بچی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ٹی وی سیریل کے اثر میں آکر بچی نے خود کو آگ لگائی ہے۔اسکول انتظامیہ کا دعوی ہے کہ طالبہ گھر سے مٹی کا تیل لے کر آئی تھی اور ٹوائلٹ میں جاکر خود کو آگ لگا لی۔پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔کلاس3 میں پڑھنے والی طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ اسکول پہنچی ہی تھی کہ تھوڑی دیر میں اسکول کے اساتذہ کو اطلاع ملی سکول آگ کی زد میں آ گئی ہے، ٹوائلیٹ کا دروازہ کھولا گیا تو وہ جل رہی تھی،آنا فانا میں طالبہ کو سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے ریفر کر دیا،مقامی ہسپتال سے ریفر ہونے کے بعد زخمی کو وارانسی لایا گیا جہاں اس کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔اسکول انتظامیہ کا دعوی ہے طالبہ کے گھر میں اس کی ماں نے طالبہ کے بھائی کو کسی بات پر مارا تھا جس سے دکھی ہوکر اس نے ایسا قدم اٹھایا۔وہیں اطلاع پر پہنچی پولیس نے اساتذہ سے پوچھ گچھ کرکے طالبہ کے اہل خانہ سے بھی فون پر بات کی ہے۔علاقائی (اورائی) لیکھراج سنگھ نے بتایا کہ اورائی تھاناعلاقہ کے رہنے والے ایک شخص کے دو بچے روز کی طرح ہی اپنے اسکول گئے تھے۔سنگھ نے بتایا کہ تیسری جماعت میں پڑھنے والی بچی صبح گھر سے ایک ٹوکری میں مٹی تیل اور ماچس ساتھ لے کر اسکول گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اسکول پہنچنے پر وہ براہ راست ٹوائلیٹ گئی،اس کا چھوٹا بھائی باہر کھڑا تھا،اچانک اندر سے چیخنے کی آواز پر اس کا بھائی رونے لگا،تب اسکول کے عملے نے بند دروازے کو توڑا، جہاں سے آگ میں لپٹی بچی کو دیکھ کر پورے اسکول میں افرا تفری مچ گئی۔سنگھ نے بتایا کہ ابھی بچی سہمی ہوئی ہے اور کچھ بتا نہیں رہی ہے۔سنگھ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ٹی وی پر سیریل کافی دیکھتی ہے،ایسا مانا جا رہا ہے کہ وہ اس سے متاثر ہوکریہ حادثہ کر بیٹھی۔انہوں نے بتایا کہ گھر والوں سے پوچھ گچھ اور اسکول میں ہوئے واقعہ سے پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔
 


Share: