ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’مہنگی سبزیوں نے گھر کا بجٹ بگاڑ کر رکھ دیا‘، کانگریس کو مودی حکومت پر حملہ

’مہنگی سبزیوں نے گھر کا بجٹ بگاڑ کر رکھ دیا‘، کانگریس کو مودی حکومت پر حملہ

Tue, 23 Nov 2021 21:00:00    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور آلو، پیاز، ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کے ہر گھر کا بجٹ بگڑ گیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹماٹر 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں اور پیاز، آلو، بھنڈی جیسی عام سبزیاں اتنی مہنگی ہیں کہ لوگوں کے لیے انہیں خریدنا مشکل ہو گیا ہے جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہر گھر میں آلو، ٹماٹر اور پیاز پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی سبزی سستی نہیں ہے اور اس کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے، اس لیے لوگوں کو بہت کم مقدار میں سبزی خریدنی پڑتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو مناسب قیمتیں نہیں مل رہی ہیں، اس لیے پیداوار کم ہو رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف حکومت چپل جیسی روزمرہ کی استعمال ہونے ولی اشیاء پر جی ایس ٹی بڑھا رہی ہے۔ چپلوں پر جی ایس ٹی بڑھا کر 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس مہنگائی کی اصل وجہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بتاتے ہوئے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ حکومت ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کو تیار نہیں۔


Share: