ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ’’آپ ‘‘کے 21ممبران اسمبلی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس، پارلیمانی سیکریٹری معاملے میں 14جولائی کو سنوائی

’’آپ ‘‘کے 21ممبران اسمبلی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس، پارلیمانی سیکریٹری معاملے میں 14جولائی کو سنوائی

Mon, 27 Jun 2016 23:18:45    S.O. News Service

نئی دہلی،27جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی میں عام آدمی پارٹی کے 21ممبران اسمبلی کو پارلیمانی سیکریٹری معاملے میں الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیجا ہے۔کمیشن نے کہا ہے کہ 14جولائی سے اس معاملے میں سماعت شروع کر دی جائے گی۔کمیشن نے پہلے بھی ممبران اسمبلی کو اس بارے میں نوٹس بھیجا تھا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سماعت کے دوران ممبر اسمبلی خود پیش ہوں۔ایسا نہ ہونے کی صورت میں اپنے وکیل کو بھیجیں۔کمیشن نے اس معاملے میں ایک نوٹس پٹیشن دائر کرنے والے پرشانت پٹیل کو بھی بھیجا ہے۔اسی درخواست کے بعد کجریوال کے 21ممبران اسمبلی کی رکنیت ردہونے کی تلوار لٹکی پڑی ہے۔کمیشن نے دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اجے ماکن اور دہلی حکومت کے نمائندے کو بھی سماعت میں بلایا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ سماعت کے دوران یہ دونوں پارٹی انٹروینر کی حیثیت ادا کر سکتے ہیں۔8جولائی تک انہیں اپنی رضامندی یا اعتراض درج کرانے کے لئے نوٹس کا جواب دینے کے لئے کہا گیا ہے۔


Share: