ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ’’ماترا پورنا ‘‘منصوبے کے نفاذکی شرائط پر نظر ثانی کے لئے حکومت کو پیش کش ارسال کرنے منیش مڈگل کی ہدایت؛ کاروار میں ہوئی میٹنگ

’’ماترا پورنا ‘‘منصوبے کے نفاذکی شرائط پر نظر ثانی کے لئے حکومت کو پیش کش ارسال کرنے منیش مڈگل کی ہدایت؛ کاروار میں ہوئی میٹنگ

Thu, 02 Nov 2017 22:07:08    S.O. News Service

کاروار:2/ نومبر (ایس اؤنیوز) حاملہ اور زچہ عورتوں کو آنگن واڑی مرکز کے توسط سے مقوی غذائیں فراہم کرنے کے منصوبے ’’ماتراپورنا ‘‘ کےنفاذ میں آسانی فراہم کرنے کا مطالبہ لے کر ریاستی حکومت کو پیش کش ارسال کرنے ضلع نگراں کار سکریٹری منیش مڈگل نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے ۔ کیونکہ منصوبہ جات میں ترمیم ، حذف واضافہ سرکاری سطح پر ہوناہے اسی لئے سرکار کو پیش کش روانہ کرنا ضروری ہے۔

جمعرات کو ڈی سی دفتر میں انہی کی صدارت میں منعقد ہوئی ضلع ترقی جائزہ میٹنگ میں منصوبے کے متعلق انہوں نے بتایا کہ ماترا پورنا منصوبے کے تحت حاملہ اور زچہ ماؤں کو آنگن واڑی مرکزوں کے ذریعے مقوی غذائیں پہنچائی جاتی ہیں۔

اس موقع پر ضلع کے ڈپٹْی کمشنر ایس نکھول نے انہیں بتایا تھا کہ اترکنڑا ضلع زیادہ تر پہاڑی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ ،ملناڈ اور ساحلی علاقوں پر مشتمل ضلع ہے۔ 3ماہ کی حاملہ سے لے کر زچگی ہونے کے بعد 6 ماہ تک مقوی غذا دینا ہے۔ اس مرحلے میں مستفیدین کو دور دراز مقامات سے آنگن واڑی مرکز پہنچنا مشکل ہی نہیں بعض دفعہ ناممکن ہوتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ  خودکار تنظیموں کے ذریعے مستفیدین کے گھروں تک مقوی غذا پہنچانے کا انتظام کیا جائے تو بہترہوگا،اس کے علاوہ ساحلی علاقوں میں زیادہ حدت ہونےکی وجہ سے حاملہ اور زچہ عورتوں کے لئے باہر نکلنا دشوار ہوگا اس لئے منصوبے کے نفاذ کے شرائط پر نظر ثانی کی جانی چاہئے ۔ان  کی باتوں کی سماعت کے بعد نگراں کار سکریٹری نے انہی باتوں کو تحریری طور پر سرکار کو پیش کش ارسال  کرنے کی ہدایت دی ۔ بقیہ میٹنگ میں ضلع میں جاری مختلف منصوبہ جات، اسکیموں اور دیگر معاملات کاجائزہ لیا گیا ۔


Share: