ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 15 دسمبر سے شروع ہوگارجسٹریشن ، 4 فروری کو جاری ہوگی پہلی فہرست

15 دسمبر سے شروع ہوگارجسٹریشن ، 4 فروری کو جاری ہوگی پہلی فہرست

Thu, 29 Nov 2018 01:43:50    S.O. News Service

نئی دہلی28 نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے نرسری اسکولوں میں داخلے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ داخلہ کا عمل 15 دسمبر سے شروع ہوگا۔ اسی دن سے اسکولوں میں نامزدگی کے لئے فارم ملنا شروع ہو جائے گا۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ سات جنوری 2019 مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق بچوں کی نامزدگی کی پہلی فہرست چار فروری کو جاری کی جائے گی۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت نے نرسری کے لئے عمر چار سال سے کم، کے جی کے لئے پانچ سال سے کم اور پہلی جماعت میں نامزدگی کے لئے چھ سال سے کم عمر مقررکیا ہے ۔دارالحکومت دہلی میں قریب7 سو نجی اسکولوں میں نرسری میں داخلے کے عمل 15 دسمبر سے شروع ہوکر سات جنوری تک جاری رہے گا 21 جنوری تک ان طلبا کے تمام تفصیلات کو اسکول کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا جنہوں نے ایڈمشن کے لئے درخواست دی ہے۔4 فروری کو منتخب کردہ طالب علموں کی فہرست لگا دی جائے گی۔اس فہرست میں ویٹنگ لسٹ کے طالب علموں کا بھی نام شامل ہوگا۔ وہیں دوسری فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی۔فہرست پوائنٹ سسٹم پر منحصر ہوگی ۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نرسری، جی اور پہلی کلاس میں داخلہ کے لئے عمر کی حد مقرر کی گئی ہے۔ نرسری کے لئے زیادہ سے زیادہ 4 سال، جی کے لئے 5 سال اور پہلی کلاس کے لئے 6 سال عمر طے کی گئی ہے۔ نامزدگی کے دوران والدین کو ضروری دستاویزات جمع کرنے ہوں گے۔ جن میں راشن کارڈ (والدین کے ساتھ بچے کا نام بھی ہونا چاہئے)، بچے کی رہائش سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ (ماں یا باپ کا)، بجلی بل، پانی بل، پاسپورٹ (بچے یا والدین میں سے کسی ایک کا )، آدھار کارڈ (والدین میں سے کسی ایک کا) میں سے کچھ بھی ہونا چاہئے۔ واضح ہو کہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی تجویز کو گزشتہ سال کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ۔تاہم دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ سال اپنے ایک حکم کے ذریعے زیادہ عمر کی حد لاگو کئے جانے کی اجازت دے دی تھی۔ اس کے بعدمحکمہ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ عدالت کا یہ حکم 2019 کے تعلیمی سیشن میں ہی لاگو کیا جا سکے گا۔دہلی والوں کے لئے اسکول ایڈمشن خاصا مشکلوں بھرا ہوتا ہے۔ ایڈمشن کے دوران والدین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


Share: