ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 4اپریل کو آنند اسنوٹیکر داخل کریں گے پرچہ نامزدگی۔وزیر اعلیٰ سمیت دیگر قائدین کی شرکت متوقع

4اپریل کو آنند اسنوٹیکر داخل کریں گے پرچہ نامزدگی۔وزیر اعلیٰ سمیت دیگر قائدین کی شرکت متوقع

Mon, 01 Apr 2019 14:12:03    S.O. News Service

کارواریکم اپریل (ایس ا و نیوز)ضلع شمالی کینرا کی پارلیمانی سیٹ کے لئے جنتادل اور کانگریس کے مشترکہ امیدوا ر کے طور پر آنند اسنوٹیکر پرچہ نامزدگی 4اپریل کو داخل کرنے والے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کرناٹکا کمارا سوامی کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین موجود رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔

مشترکہ پارلیمانی امیدوار آنند اسنوٹیکر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل صبح 10.30بجے شہرکاروار  کے مالادیوی میدان میں سیاسی کارکنان کا اجلاس عام منعقد ہوگا۔ جہاں وزیر اعلیٰ کمارا سوامی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر ڈی کے شیو کمار، ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے، سابق رکن پارلیمان اور سینئر کانگریسی لیڈر مارگریٹ آلواوغیرہ کی شرکت متوقع ہے۔اس کے علاوہ کانگریس کے موجودہ اور سابق اراکین اسمبلی ، جنتادل ایس کے منتخب عوامی نمائندے، پارٹی کے لیڈران اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔


Share: