لدھیانہ،27؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لدھیانہ میونسپل انتخابات کے نتائج میں کانگریس نے 95میں سے 62سیٹوں پر جیت درج کی۔انتخابات دفتر کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ بی جے پی نے 21سیٹوں پر جیت درج کی۔ممبر اسمبلی سمرجیت سنگھ بینس کی قیادت والی لوک انصاف پارٹی نے سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔آزادکے اکاؤنٹ میں چار سیٹ آئی۔انہوں نے بتایاہے کہ پہلی بار31سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی عام آدمی پارٹی نے اپنا کھاتہ کھولا اور اس کی ایک خواتین امیدوار وارڈ نمبر 11سے کامیاب ہوئی۔لدھیانہ میونسپل کے لیے 24فروری کو الیکشن ہوا تھاپنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے لدھیانہ میونسپل نتائج کوکانگریس حکومت کی پالیسیوں کو عوام کی حمایت گزشتہ ایک سال میں ریاست کی کانگریس حکومت کی طرف سے کیے گئے کاموں کے تئیں عوام کی منظوری قرار دیا۔ایک بیان میں انتخابات کے نتائج کا خیر مقدم کرتے ہوئے پنجاب کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ اور کابینہ وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے اسے ریاست میں اپوزیشن پارٹیوں کے مکمل خاتمے کا اشارہ بتایا۔وزیر اعلی نے کانگریس کی زبردست جیت یقینی بنانے کے لئے کابینہ وزیر راجندر سنگھ باجوا، لدھیانہ کے ایم پی رونیت بٹو سمیت تمام پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی۔جاکھڑ نے کہا کہ انتخابات کے نتائج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پنجاب کے لوگوں کو امریندر سنگھ کی قیادت میں یقین ہے۔کانگریس اعلی کمان نے بھی میونسپل انتخابات میں پارٹی کی جیت کی تعریف کی ہے اور اس کے لئے امریندر سنگھ کو مبارکباد دی ۔اس درمیان اپوزیشن شد بی جے پی اتحاد اور عآپ نے حکمران کانگریس پر انتخابات میں گڑبڑی کا الزام لگایا۔