Wed, 12 Nov 2025 17:42:36
بہار اسمبلی انتخاب کا نتیجہ 14 نومبر کو برآمد ہونے والا ہے۔ اس سے قبل این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن دونوں ہی اتحاد نے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے۔
View more
Wed, 12 Nov 2025 17:24:43
تمل ناڈو کے جنوبی حصے میں آج بدھ کے روز شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) کے مطابق ریاست کے چار اضلاع — ترونلویلی، رام ناتھ پورم، توتیکوڈی اور کنیا کماری — میں ایک یا دو مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ ادارے نے خاص طور پر ترونلویلی کے پہاڑی علاقوں میں شام کے وقت گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
View more
Wed, 12 Nov 2025 17:21:48
راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے چتوڑ گڑھ میں بی جے پی لیڈر کے قتل کے بعد ریاست کے نظم ونسق کی صورتحال پر سنگین سوال کھڑے کئے ہیں۔ ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چتور گڑھ میں بی جے پی لیڈر رمیش انانی کا قتل ریاست میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت اور جنگل راج کا اشارہ ہے۔
View more
Wed, 12 Nov 2025 17:17:06
سپریم کورٹ نے منگل کے روز تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ووٹر فہرست کی خصوصی گہری نظرثانی (اسپیشل انٹینسیو ری ویژن - ایس آئی آر) کے عمل کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔
View more
Wed, 12 Nov 2025 11:27:31
اتر پردیش کے سول لائنس تھانہ میں 6 سال قبل سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان پر درج اشتعال انگیز تقریر معاملہ میں عدالت نے آج فیصلہ ان کے حق میں سنا دیا۔ منگل کے روز ہوئی سماعت میں ثبوت کی کمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اعظم خان کو عدالت نے باعزت بری کر دیا۔
View more
Wed, 12 Nov 2025 11:23:22
نٹھاری قتل معاملے میں ایک بڑا موڑ اُس وقت آیا جب سپریم کورٹ نے منگل کو سریندر کولی کو بری کرنے کا حکم سنایا۔ عدالت نے کولی کی اصلاحی عرضی کو قبول کرتے ہوئے اس کی سزا اور جرمانہ دونوں کو منسوخ کر دیا۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی اس کی رہائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 12 Nov 2025 11:12:53
بہار اسمبلی انتخاب کے لیے دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ منگل کی شام ختم ہو گئی ہے۔ دوسرے مرحلہ میں 20 اضلاع کی 122 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ اس دوران پولنگ مراکز پر لوگوں کی بھاری بھیڑ نظر آئی۔
View more
Wed, 12 Nov 2025 11:01:22
مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ان کی اہلیہ شاہ زین صدیقی نے حال ہی میں بامبے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ انہوں نے قتل کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔ عرضی میں ممبئی پولیس کی تحقیقات پر سوال اٹھایا گیا تھا۔
View more
Wed, 12 Nov 2025 10:49:13
بہار اسمبلی الیکشن میں ریکارڈ ووٹنگ کے بعد ایگزٹ پول میں ایک بار پھر این ڈی اے کی واپسی کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ’انڈیا‘اتحاد نے ایگزٹ پول کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا یقین ظاہر کیا ہے۔ بہرحال حتمی نتائج 14؍ نومبر کو ظاہر ہوجائیں گے۔ البتہ ووٹنگ فیصد کے لحاظ سے موجودہ الیکشن نے تاریخ رقم کردی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy