25-01-2025
کانگریس نے دہلی کی عآپ حکومت پر سنگین الزام عائد کیا ہے کہ اس نے 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کے ذریعے عوام کو فائدہ پہنچانے کا دعویٰ کیا، لیکن دوسری طرف بلنگ میں بدعنوانی کے ذریعے اس منصوبے کے اثرات کو چھپانے کی کوشش کی۔ یہ الزام کانگریس نے ایک پریس کانفرنس میں لگایا، جس میں کئی اہم حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔
View more
23-01-2025
دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن کے مطابق وہ دہلی پولیس کا استعمال کر کے ان کی پارٹی کی انتخابی مہم کو روکنے اور ووٹروں میں خوف پیدا کر کے انتخابات کو متاثر کر رہی ہے۔
View more
21-01-2025
ہلی کا سیاسی درجہ حرارت روز بروز بڑھتا جا رہا ہے، جہاں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، وہیں کانگریس دونوں جماعتوں پر حملہ آور ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور بادلی اسمبلی حلقے سے کانگریس امیدوار دیویندر یادو نے ریاستی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج ’آپ‘ کی حکومت نے بدعنوانی کے کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں، اس لیے اسے دوبارہ موقع نہیں ملنا چاہیے۔
View more
21-01-2025
دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل تمام سیاسی پارٹیاں اپنے انتخابی تشہیر میں سرگرم ہیں، اور اس دوران غریبوں کے لیے فلیٹ کے معاملے پر ایک نئی سیاست سامنے آ رہی ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے سینئر رہنما راجیو شکلا نے آج ایک پریس کانفرنس میں حقیقت کا پردہ فاش کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح کانگریس حکومت کے تحت کیے گئے کاموں کا کریڈٹ دیگر پارٹیاں اپنے نام کر رہی ہیں۔
View more
20-01-2025
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار دیویندر یادو نے اتوار کو اپنی انتخابی مہم کے دوران پانچ مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے دہلی میں گزشتہ گیارہ سالوں کے دوران کیجریوال حکومت کی بدعنوانی اور ناکام حکمرانی پر شدید تنقید کی۔
View more
19-01-2025
’’دہلی میں فضائی اور آبی آلودگی کنٹرول کرنے کے لیے کیجریوال حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ آج دہلی کی زہریلی ہوا اور آلودہ جمنا کے پانی کی وجہ سے شہریوں کی عمر 10 سے 11 سال کم ہو رہی ہے۔ اس سنگین صورتحال کے لیے عام آدمی پارٹی کی حکومت مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔‘‘
View more
19-01-2025
سینئر کانگریس رہنما اجے ماکن نے 18 جنوری کو کہا کہ قومی سیاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اثر و رسوخ کو کمزور کرنے کے لیے اپوزیشن کا متحد ہونا ضروری ہے، اور کانگریس کو کمزور کرکے یہ مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
View more
18-01-2025
دہلی اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں، اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنی انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس دوران کانگریس پارٹی عوام کے مسائل پر عام آدمی پارٹی (عآپ) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ کانگریس مسلسل برسراقتدار حکومت سے سوالات پوچھ رہی ہے اور ان کے پچھلے وعدوں کو یاد دلا رہی ہے، جو ابھی تک پورے نہیں کیے گئے۔
View more
18-01-2025
دہلی اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں اور کانگریس اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عوامی تاثرات کو اجاگر کر رہی ہے۔ پارٹی کی جانب سے موجودہ حکومت سے ناراض عوام کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں، جن میں لوگ کیجریوال کی حکمرانی اور اس کے جھوٹے وعدوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔
View more
14-01-2025
دہلی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عام آدمی پارٹی کے لیے ایک نئی مشکل سامنے آئی ہے۔ دہلی کے سابق وزیر صحت اور عآپ کے سینئر رہنما ستیندر جین کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثے جمع کرنے کے الزام میں سی بی آئی کو مقدمہ چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔
View more
31-12-2024
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عآپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کی اہلیہ انیتا سنگھ کے مبینہ طور پر دو ریاستوں میں ووٹر ہونے کے معاملے کی جانچ کرے۔ یادو کا کہنا ہے کہ انیتا سنگھ نے اپنے حلف نامہ میں اتر پردیش کے سلطان پور کی ووٹر ہونے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن ان کا نام دہلی کی ووٹر لسٹ میں بھی شامل ہے۔
View more
29-12-2024
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی نئی اسکیم پر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ اسکیم کے آغاز کو صرف آٹھ دن ہوئے ہیں اور اب اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے 'مہیلا سمان یوجنا' کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy