ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Tag: assembly
    سی اے جی رپورٹ پر بحث کے لیے دہلی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، عدالت کا بی جے پی کو جھٹکا!

    سی اے جی رپورٹ پر بحث کے لیے دہلی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، عدالت کا بی جے پی کو جھٹکا!

    25-01-2025 
    دہلی ہائی کورٹ نے آج بی جے پی لیڈران کی وہ عرضی خارج کر دی جس میں دہلی اسمبلی میں سی اے جی کی 14 رپورٹ پیش کرنے کے لیے خصوصی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’’اگرچہ رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر ہوئی ہے، لیکن اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت کرنا ممکن نہیں۔‘‘
    کرناٹک اسمبلی نے دیہی ترقی اور پنچایت راج یونیورسٹی ترمیمی بل منظور کیا

    کرناٹک اسمبلی نے دیہی ترقی اور پنچایت راج یونیورسٹی ترمیمی بل منظور کیا

    19-12-2024 
    کرناٹک اسمبلی نے کرناٹک دیہی ترقی اور پنچایت راج یونیورسٹی (ترمیمی) بل کو منظور کیا ہے، جو یونیورسٹی کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کرے گا۔ ایک بڑی ترمیم میں، گورنر کے بجائے وزیر اعلیٰ کو یونیورسٹی کا چانسلر بنایا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد ادارے میں آپریشنز کو ہموار کرنا، فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنانا اور جدت کو فروغ دینا ہے۔
    یوپی اسمبلی کے باہر کانگریس کا احتجاج، حکومت کی پالیسیوں پر برہمی

    یوپی اسمبلی کے باہر کانگریس کا احتجاج، حکومت کی پالیسیوں پر برہمی

    18-12-2024 
    بدھ کے روز کانگریس نے اتر پردیش اسمبلی کے گھیراؤ کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ مختلف اضلاع سے کانگریس کے کارکنان بڑی تعداد میں لکھنؤ پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرہ ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کیا جائے گا، جس سے ریاست میں سیاسی ماحول مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔
    مدھیہ پردیش: اسمبلی کا گھیراؤ کرنے پہنچے کانگریس لیڈران، عوام سے کیے وعدے پورا نہ کرنے کا الزام

    مدھیہ پردیش: اسمبلی کا گھیراؤ کرنے پہنچے کانگریس لیڈران، عوام سے کیے وعدے پورا نہ کرنے کا الزام

    17-12-2024 
    آج کانگریس لیڈران ٹریکٹر پر سوار ہو کر مدھیہ پردیش اسمبلی کا گھیراؤ کرنے پہنچے، جس سے شور شرابہ جیسے ماحول میں حالات پیدا ہو گئے۔ مدھیہ پردیش کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر کانگریس نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ انتخابی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسی پیش نظر کانگریس نے اسمبلی کا گھیراؤ کر کے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ کانگریس نے حکومت کی متعدد ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس تحریک کا آغاز