01-01-2025
امریکہ میں 26/11 ممبئی حملوں کے ملزم تہوّر رانا کی ہندوستان حوالگی کے عمل کو قانونی منظوری مل گئی ہے۔ امریکی عدالت نے اس کی بھارت بھیجے جانے کی اجازت دی ہے، جس کے بعد ہندوستانی حکام نے حوالگی کی کارروائی کو تیز کر دیا ہے۔ تہوّر رانا پر الزام ہے کہ اس نے ممبئی حملوں کے اہم ملزم ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کی مدد کی تھی، جس نے حملے کے لیے مقامات کی نگرانی کی تھی۔
View more
23-12-2024
کمار وشواس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ کہتے نظر آ رہے ہیں، "اپنے بچوں کو رامائن سنائیں، گیتا پڑھائیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر کا نام رامائن ہو اور آپ کے گھر کی شری لکشمی کو کوئی اور لے جائے۔" اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس رہنما سپریا شرینیت نے کمار وشواس کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے۔
View more
22-12-2024
اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطینی شہریوں پر قیامت ڈھا دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصرت پناہ گزین کیمپ پر شدید فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایک اور حملے میں، جس میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا، آٹھ فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ ان حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy