22-01-2025
’’آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگ آئین کو کمزور کرنے اور ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کنیاکماری سے کشمیر تک پیدل یاترا کر کے ملک کو جوڑنے کا پیغام دیا۔ لیکن جن سنگھ کے بانی شیاماپرساد مکھرجی نے ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کی مخالفت کی تھی اور برطانوی گورنر کو خط لکھ کر کہا تھا کہ گاندھی جی کی اس تحریک کو دبانا ضروری ہے۔
View more
21-01-2025
کانگریس کی جانب سے ہندوستانی آئین کو بچانے کی جدوجہد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ کرناٹک کے بیلگاوی میں کل کانگریس پارٹی ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین‘ ریلی کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جس کے لیے عوام سے بھرپور حمایت کی اپیل کی گئی ہے۔
View more
24-12-2024
وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے بیلگاوی میں 26 دسمبر کو ہونے والی کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ کے لیے اپنے کابینہ کے ساتھیوں اور کانگریس کے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
View more
24-12-2024
کانگریس نے کرناٹک کے بیلگاوی میں 26 دسمبر کو ہونے والی اپنی ورکنگ کمیٹی کی توسیعی میٹنگ کو ’نو ستیہ گرہ بیٹھک‘ کا نام دیا ہے، جس کے بعد 27 دسمبر کو پارٹی ’جے باپو، جے بھیم، جے سمویدھان‘ ریلی کا انعقاد کرے گی۔ یہ تاریخی موقع بیلگاوی کنونشن کے 100 سال مکمل ہونے کی یاد میں منایا جا رہا ہے، جہاں 1924 میں مہاتما گاندھی نے کانگریس کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تھی۔
View more
21-12-2024
ریاستی وزیر لکشمی ہیبالکر کے بارے میں بی جے پی رکن کونسل سی ٹی روی کے فحش تبصرے کے معاملے میں بیلگاوی کے ہیرے باگے واڑی پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے سورنا سودھا سے روی کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy