12-02-2025
بھٹکل ٹاون میونسپل کاونسل کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ٹی ایم سی کے حدود میں سنڈے مارکیٹ اور سڑک کنارے دکانوں کے علاوہ سلطان اسٹریٹ میں موجود مٹن مارکیٹ کے اسٹالس کا کرایہ وصول کرنے کے لئے ایک سال کا ٹھیکہ عام نیلامی کے ذریعے دیا جائے گا ۔
View more
28-01-2025
بھٹکل کے معرور اربن کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات 2 فروری کو منعقد ہونگے ۔ اس الیکشن کےلئے امیدواروں کی نامزدگی کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے جس کے بعد فی الحال چار امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ بقیہ 11 نشستوں کے لئے 27 امیدوار میدان میں موجود ہیں ۔
View more
27-01-2025
76ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر تعلقہ انتظامیہ، تعلقہ پنچایت، ٹی ایم سی اور پٹن پنچایت جالی کے اشتراک سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر بھٹکل کے تحصیلدار اور قومی تہواروں کی تقریب کمیٹی کے سیکریٹری ناگیندرا کولاشیٹی نے تعلقہ اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔
View more
23-01-2025
بھٹکل پولیس کی ٹیم نے مخدوم کالونی کے ایک گھر پر علی الصبح چھاپہ ماری کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بڑا جانور ذبح کرنے کے الزام میں تین ملزمین کو گرفتار کرنے کے ساتھ کوئنٹل گوشت بھی ضبط کر لیا جس کی مالیت کا اندازہ پچاس ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔
View more
20-01-2025
ہبلی الیکٹری سٹی سپلائی کمپنی لمیٹڈ (ہیسکام)، بھٹکل اسسٹنٹ انجینر نے بھٹکل سمیت ریاست بھر کے رہائشیوں کو پی ایم سوریا گھر مفت بجلی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سولار انرجی کو فروغ دینے اور بجلی کے بلوں کو کم کرنے کے لیے حکومت کی اس اسکیم سے فائدہ اُٹھائیں۔
View more
18-01-2025
نیشنل ہائی وے توسیعی کام پورا کرنے کے سلسلے میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں بھٹکل سٹیزنس فورم کے قائدین اور مقامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی ، جس میں موڈ بھٹکل بائی پاس اور مرڈیشور بستی کے قریب انڈر پاس کی تعمیر اور بھٹکل شہر میں قومی شاہراہ کے نامکمل کام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
View more
16-01-2025
تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے تحت چلنے والے مشہور و معروف تعلیمی ادارے نیو شمس اسکول (ICSE) کے ہونہار طالب علم محمد اذہان بن عبدالعزیز قادری نجمِ اخوان کے اعزاز کے حق دار قرار پائے تو گرلز میں فائحہ بنت فیاض احمد سدی باپا کو نجمِ اخوان کے گولڈ میڈل سے سرفراز کیا گیا۔
View more
15-01-2025
رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے شہر کے مٹھلّی علاقے میں نیشنل ہائی وے 66 پر توسیعی کام آگے بڑھانے میں تعاون کرنے کے لئے مقامی لیڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی مگر مقامی افراد ہائی وے پر انڈر پاس تعمیر کیے بغیر کام آگے بڑھانے کی اجازت نہ دینے کی ضد پر اڑ گئے ۔
View more
15-01-2025
تعلقہ کے شیرالی میں اینڈو سلفان متاثرین کے لئے طبی جانچ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ اینڈو سلفان سے متاثرہ افراد ماہانہ وظیفہ، علاج کا خرچ جیسی تمام سرکاری سہولتوں کے مستحق ہیں ۔ کوئی بھی اس سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔
View more
15-01-2025
اڈپی ضلع کے ملپے سے مہاراشٹرا کے سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے کے لئے جانے والی کشتی پر موجود بھٹکل سے تعلق رکھنے والے 8 ماہی گیروں پر مہاراشٹرا پولیس کی زیادتیوں کے علاوہ ان پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی بات سامنے آئی ہے ۔ اس پر ریاست کے ماہی گیروں نے سخت ناراضگی جتائی ہے ۔
View more
13-01-2025
بھٹکل کے سمندر میں واقع نیترانی جزیرے پر بحری فوج کی طرف سے ہتھیاروں کی تربیتی مشق کا انعقاد کرنے کے خلاف مقامی ماہی گیروں اور سی ایڈوینچر اوراسکوبا ڈائیونگ کی سرگرمیاں انجام دینے والوں نے پھر ایک بار آواز اٹھائی ہے ، جس کی وجہ سے بحری فوج کے لئے ایک نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے ۔
View more
13-01-2025
بھٹکل کے ایم ایل اے اور ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے ایم ایل اے فنڈ سے خریدی نئی اسکارپیو کار بھٹکل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش کے حوالے کی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy