13-01-2025
سپریم کورٹ 15 جنوری (بدھ) کو کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش کی دائر کردہ رِٹ عرضی پر سماعت کرے گا، جس میں الیکشن رولز 1961 میں کی جانے والی ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ ترمیم بعض الیکٹرانک دستاویزات کو عوامی معائنہ سے روکنے کے حوالے سے ہے، جس پر کانگریس نے اعتراض کیا ہے۔
View more
13-01-2025
دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر، کانگریس پارٹی نے اپنی تیسری اہم گارنٹی کے تحت ‘یوا اڑان یوجنا’ کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو 8500 روپے ماہانہ بطور اپرنٹس شپ فراہم کیے جائیں گے۔ اس اسکیم کا اعلان دہلی میں ایک تقریب کے دوران کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ راجستھان، سچن پائلٹ نے کیا، جسے نوجوانوں کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
View more
11-01-2025
کانگریس نے جمعہ کے روز دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دفتر میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اور شہید بھگت سنگھ کی تصاویر تو لگاتے ہیں، لیکن ان کے نظریات پر عمل نہیں کرتے۔
View more
09-01-2025
دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس اس بار عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کو ایک مضبوط چیلنج فراہم کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ایک طرف کانگریس ان دونوں جماعتوں کی عوام مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کر رہی ہے، تو دوسری طرف حکومت تشکیل دینے کی صورت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نئے اور ترقی پسند منصوبوں کا وعدہ بھی کر رہی ہے۔
View more
09-01-2025
کانگریس نے آج اطلاعات کے حق (آر ٹی آئی) کے معاملے پر مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت ایک منظم سازش کے تحت آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ انفارمیشن کمیشن کے کئی اہم عہدے خالی ہیں، جنھیں فوری طور پر پُر کرنا ضروری ہے۔
View more
08-01-2025
کانگریس کا صدر دفتر 24 اکبر روڈ سے 9 کوٹلہ مارگ منتقل ہو رہا ہے، جہاں 15 جنوری کو نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح اندرا گاندھی بھون کے نام سے کیا جائے گا۔
View more
08-01-2025
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر راجیو بھون میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران جھارکھنڈ حکومت میں پنچایتی راج کی وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ نے کہا کہ ’’کانگریس حکومت بننے کے بعد دہلی کی خواتین کو ’پیاری دیدی یوجنا‘ کے تحت ہر ماہ 2500 روپے دیے جائیں گے،
View more
07-01-2025
مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں مہایوتی یعنی بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی کامیابی کے اسباب میں سے ایک اہم سبب ’لاڈکی بہن یوجنا‘ کو مانا جاتا ہے۔ بڑی تعداد میں ریاست کی خواتین نے اس منصوبہ کو ذہن میں رکھ کر بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیوں کے امیدوار کو ووٹ دیا، لیکن اب لاکھوں خواتین کو جھٹکا لگنے والا ہے۔
View more
06-01-2025
اس سال دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے 'پیاری دیدی یوجنا' کے تحت ہر خاتون کو 2500 روپے ماہانہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ پیر کو اس منصوبہ کا اعلان کرتے ہوئے کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ اگر کانگریس حکومت میں آئی تو کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی اس اسکیم کو منظوری دی جائے گی۔
View more
06-01-2025
دہلی کے مغربی علاقے اتم نگر میں بندا پور مٹیالہ روڈ پر ایک عظیم مہاپنچایت کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے مکیش شرما کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنے نمائندے کے طور پر منتخب کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس مہاپنچایت نے مقامی سیاست میں ایک نیا موڑ لیا، جہاں عوام نے کسی بھی سیاسی جماعت سے بڑھ کر مکیش شرما کے حق میں اپنی حمایت کا اعلان کیا۔
View more
06-01-2025
نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے قومی صدر ورون چودھری نے آج چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں ’جے باپو، جے بھیم، جے سمویدھان (دستور)‘ مہم کا شاندار آغاز کیا۔ اس تقریب میں چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل اور پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیپک بیج سمیت کئی اہم لیڈران بھی شریک ہوئے۔
View more
06-01-2025
دہلی اسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں اپنی حکمت عملی تیار کرنے اور ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مصروف ہیں۔ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی لیڈران ایک دوسرے پر تنقید کے تیر برسا رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy