28-01-2025
دہلی کے براڑی علاقے میں ایک چار منزلہ زیر تعمیر عمارت گرنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ملبے کے نیچے 20 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائربریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ اب تک 12 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔ ’آج تک‘ کے مطابق، اس حادثے میں 8 سالہ بچی کی ملبے تلے دب کر موت ہو گئی ہے۔
View more
25-01-2025
دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس نے عآپ حکومت کی ’وزیر اعلیٰ مفت تیرتھ یاترا یوجنا‘ پر سوال اٹھایا ہے۔ اروند کیجریوال کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ اس منصوبے میں بودھ طبقہ کے افراد کے لیے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی، اور یہ تفریق آمیز رویہ ناقابل قبول ہے۔
View more
25-01-2025
"5 فروری کو دہلی میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی۔ دہلی کی راجدھانی حیثیت کی وجہ سے یہاں کے انتخابات کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ملک اور دہلی میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑے مسائل بن چکے ہیں۔
View more
23-01-2025
بدھ کی رات دیر گئے دہلی اور این سی آر کے مختلف حصوں میں ہونے والی بارش نے موسم کو یکسر بدل دیا۔ اس سے پہلے، دہلی اور اس کے نواحی علاقوں میں مارچ کی گرمی محسوس کی جا رہی تھی، مگر بارش کے باعث موسم میں ٹھنڈک آ گئی ہے، اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
View more
21-01-2025
دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے کل 70 نشستوں پر 699 امیدوار میدان میں اتریں گے۔ امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ تک 20 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، جبکہ 719 داخل شدہ کاغذات میں سے 699 امیدواروں کے نام درست قرار پائے۔
View more
18-01-2025
دہلی میں شدید ٹھنڈ اور گھنے کہرے کا سلسلہ جاری ہے، جس کا اثر شہر کی بیشتر آباد کالونیوں میں بھی صاف طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، جنوری میں دہلی میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے اور اس سے قبل کہرے کی شدت برقرار رہے گی، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مجموعی طور پر موسم مختلف رنگ دکھانے والا ہے اور حالات میں تبدیلی متوقع ہے۔
View more
16-01-2025
پنجاب اور ہریانہ کے کسان کئی مہینوں سے اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، مگر مرکزی حکومت ان کی باتوں کو نظرانداز کر رہی ہے۔ نہ ہی حکومت کا کوئی نمائندہ کسانوں سے بات چیت کرنے کو تیار ہے اور نہ ہی کسان اپنے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
View more
16-01-2025
دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی نے عوام کے لیے ایک اور بڑا اعلان کیا ہے، جس میں متعدد اہم سہولتوں کا وعدہ کیا گیا۔ پارٹی نے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو عوام کو 500 روپے میں گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی اور مفت راشن کٹ فراہم کرے گی۔ اس سے قبل، کانگریس پارٹی نے خواتین اور نوجوانوں کے لیے بھی مختلف اہم وعدے کیے ہیں۔
View more
16-01-2025
بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج آزاد پور میں ایس ڈی ایم ماڈل ٹاؤن دفتر میں پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ نامزدگی کے دوران آزاد پور سے ایس ڈی ایم دفتر تک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دیویندر یادو پر پھولوں کی بارش کی۔ دیویندر یادو نے وعدہ کیا کہ وہ 8 فروری کو عوام کے تعاون سے دہلی میں کانگریس کی حکومت بحال کریں گے۔
View more
16-01-2025
نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار پرویش ورما نے آج اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ تاہم، اس سے پہلے انھوں نے بالمیکی مندر، مندر مارگ پر پوجا کی اور کچھ خواتین میں جوتے تقسیم کیے۔ یہ اقدام ان کے لیے مشکلات کا سبب بن گیا، کیونکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں دہلی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
View more
15-01-2025
دہلی شراب پالیسی کیس میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی کارروائی شروع ہونے والی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کی گزشتہ سال کی منظوری کے بعد آیا ہے۔
View more
15-01-2025
دہلی میں بڑھتے ہوئے جرائم پر کانگریس نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے دہلی کے ’راجیو بھون‘ میں پریس کانفرنس کے دوران جرائم سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار پیش کیے اور بی جے پی کے ساتھ عام آدمی پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy