ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Tag: earthquake
    اتراکھنڈ: اُترکاشی میں 24 گھنٹے میں چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

    اتراکھنڈ: اُترکاشی میں 24 گھنٹے میں چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

    25-01-2025 
    اُترکاشی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ ہفتہ کی صبح 5:48 بجے زلزلے کا ہلکا جھٹکا آیا، جس کا مرکز تحصیل ڈونڈا کے گاؤں کھرکوٹ اور بھرن گاؤں کے درمیان واقع جنگلی علاقے میں تھا۔ اس سے قبل جمعہ کو بھی یہاں تین زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ لگاتار زلزلوں کے سبب لوگ شدید خوف کا شکار ہیں اور اپنی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں۔
    جاپان میں شدید زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر 6.9 کی شدت، سنامی کا انتباہ جاری

    جاپان میں شدید زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر 6.9 کی شدت، سنامی کا انتباہ جاری

    14-01-2025 
    دنیا بھر میں مسلسل آنے والے زلزلوں نے عوام کے دلوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ پیر کے روز جاپان کے کیوشو علاقے میں ایک شدید زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 درج کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس زلزلے کے بعد سنامی کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
    نیپال-تبت زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 126، 188 زخمی، شدید تباہی

    نیپال-تبت زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 126، 188 زخمی، شدید تباہی

    08-01-2025 
    نیپال-تبت سرحدی علاقے میں 7.1 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 126 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 188 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ زلزلے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 1000 سے زیادہ مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
    نیپال میں 7.1 شدت کا زلزلہ، بہار سے دہلی تک کے علاقے میں شدید جھٹکے محسوس

    نیپال میں 7.1 شدت کا زلزلہ، بہار سے دہلی تک کے علاقے میں شدید جھٹکے محسوس

    07-01-2025 
    نیپال میں منگل کی صبح 6:35 بجے 7.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز نیپال-تبت سرحد کے قریب شیزانگ تھا۔ اس زلزلے کے جھٹکے ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں محسوس کیے گئے، جن میں بہار، سکم، آسام اور شمالی بنگال شامل ہیں۔ بہار کے پٹنہ، پورنیہ، مدھوبنی، شیوہر، سمستی پور، مظفر پور، موتیہاری اور سیوان اضلاع میں لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
    گجرات میں 3.8 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

    گجرات میں 3.8 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

    05-01-2025 
    گجرات کے کَچھ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ جھٹکے آج شام 4 بج کر 37 منٹ پر آئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کا مرکز کَچھ کے دودھئی علاقے کے قریب تھا۔ اس حوالے سے تفصیلات انڈین سیسمولوجیکل ریسرچ (آئی ایس آر) نے فراہم کی ہیں۔