28-01-2025
پریاگ راج میں ’کمبھ‘ کے دوران گنگا میں ڈبکی سے متعلق کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بیان پر بی جے پی نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ کھرگے نے ہندوؤں کے مذہبی عقیدے کا مذاق اڑایا اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
View more
22-01-2025
’’آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگ آئین کو کمزور کرنے اور ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کنیاکماری سے کشمیر تک پیدل یاترا کر کے ملک کو جوڑنے کا پیغام دیا۔ لیکن جن سنگھ کے بانی شیاماپرساد مکھرجی نے ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کی مخالفت کی تھی اور برطانوی گورنر کو خط لکھ کر کہا تھا کہ گاندھی جی کی اس تحریک کو دبانا ضروری ہے۔
View more
04-01-2025
منی پور میں تشدد کی لہر ابھی تک نہیں رکی ہے اور کانگریس مسلسل اس پر پی ایم مودی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ 3 جنوری کو پیش آنے والے تازہ تشدد کے واقعہ پر بھی کانگریس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اپنے آئینی فرض یعنی ’راج دھرم‘ کو نبھانے سے بچا نہیں جا سکتا اور انہیں اس سلسلے میں جوابدہ ہونا پڑے گا۔
View more
31-12-2024
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں دلت، قبائلی اور پسماندہ طبقات پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔ کھرگے نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کے وزرا گرجاگھروں میں بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کرتے ہیں اور بی جے پی حکومتی ریاستوں میں محروم طبقات کے خلاف اسی سوچ کا اظہار ہوتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy