14-01-2025
کیرالہ کے رکن اسمبلی پی وی انور نے آج اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا۔ برسراقتدار ایل ڈی ایف سے الگ ہو کر گزشتہ ہفتہ انھوں نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی، اور اب انھوں نے نیلامبور اسمبلی حلقہ سے اپنا استعفیٰ دے کر ضمنی انتخاب کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ اسمبلی اسپیکر اے این شمسیر سے ان کے کمرے میں ملنے کے بعد اسمبلی احاطہ میں میڈیا کے سامنے اپنے استعفیٰ کی انھوں نے تصدیق کی۔
View more
11-01-2025
پنجاب کے لدھیانہ مغربی حلقے سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی گرپریت گوگی (بسّی) کی جمعہ کی رات مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ انہیں سر میں گولی لگنے کے بعد ڈی ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
View more
24-12-2024
بیلے کیری بندرگاہ سے بڑی مقدار میں میگنیز غائب ہونے کے معاملے میں منتخب عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت کی طرف سے کاروار ایم ایل اے ستیش سئیل کو دی گئی جیل کی سزا پر کرناٹکا ہائی کورٹ نے روک تو لگا دی ہے ، مگر اپیل پر سماعت مکمل ہونے اور فیصلہ آنے تک ستیش سئیل کو اسمبلی سیشن میں حصہ لینے سے منع کر دیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy