ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Tag: north-india
    شمالی  ہندوستان  سرد لہر اور گھنے کہرے کی لپیٹ میں، کشمیر و ہماچل میں برفباری کا سلسلہ جاری

    شمالی ہندوستان سرد لہر اور گھنے کہرے کی لپیٹ میں، کشمیر و ہماچل میں برفباری کا سلسلہ جاری

    19-01-2025 
    شمالی ہندوستان میں شدید سردی اور گھنے کہرے نے عام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں اور سرد لہر کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، اتر پردیش، بہار، راجستھان سمیت کئی ریاستوں میں اتوار کو بھی گھنے کہرے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
    شمالی ہندوستان  میں سرد لہر برقرار، دہلی اور یوپی میں گھنے کہرے کی وارننگ

    شمالی ہندوستان میں سرد لہر برقرار، دہلی اور یوپی میں گھنے کہرے کی وارننگ

    14-01-2025 
    شمالی ہندوستان میں سردی اور گھنے کہرے سے عوام کو فی الحال کوئی راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔ دہلی اور اتر پردیش میں گھنے کہرے کے سلسلے میں منگل اور بدھ کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بدھ کو مغربی ہواؤں کے سرگرم ہونے کے باعث دہلی میں شام یا رات کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے، جو جمعرات تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔ اس کے بعد موسم کے صاف ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
    شمالی ہند میں سردی اور کہرے کا سلسلہ جاری، دہلی میں سرد موسم کے پیش نظر یلو الرٹ

    شمالی ہند میں سردی اور کہرے کا سلسلہ جاری، دہلی میں سرد موسم کے پیش نظر یلو الرٹ

    08-01-2025 
    شمالی ہند میں شدید ٹھنڈ اور کہرے کی وجہ سے منگل کو بھی کئی ریاستوں میں عام زندگی متاثر رہی۔ سب سے زیادہ اثر ٹرین اور ہوائی سفر پر پڑا، جہاں دہلی کے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر حد نگاہ کم ہونے کے باعث تقریباً 400 پروازیں معطل ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی میں بدھ کی صبح بھی زیادہ تر علاقوں میں دھند اور درمیانی سطح کا کہرا رہنے کا امکان ہے، اور بعض مقامات پر گھنا کہرا بھی ہو سکتا ہے۔
    شمالی ہند میں سخت سردی اور کہر، کشمیر اور ہماچل میں برفباری، دہلی این سی آر میں بارش کی توقع

    شمالی ہند میں سخت سردی اور کہر، کشمیر اور ہماچل میں برفباری، دہلی این سی آر میں بارش کی توقع

    06-01-2025 
    ملک کے پہاڑی علاقوں اور شمالی ہند میں شدید سردی کا سلسلہ برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر اور منگل کے دن کشمیر اور جموں ڈویژن کے بلند پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری ہو سکتی ہے۔ 6 جنوری کو ہماچل پردیش کے بلند علاقے برفباری کی لپیٹ میں آئیں گے، جب کہ نچلے علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جس کے پیش نظر آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
    پہاڑوں سے میدانوں تک سرد ہواؤں کا اثر برقرار، شمالی  ہندوستان میں بارش کی پیشگوئی

    پہاڑوں سے میدانوں تک سرد ہواؤں کا اثر برقرار، شمالی ہندوستان میں بارش کی پیشگوئی

    05-01-2025 
    ملک کے بیشتر حصے خاص طور پر شمالی ہندوستان میں اس وقت شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ پہاڑوں پر ہونے والی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرد ہوا اور گھنا کہرا عوام کے لیے مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
    دہلی-این سی آر میں بارش سے سردی میں اضافہ، یلو الرٹ جاری

    دہلی-این سی آر میں بارش سے سردی میں اضافہ، یلو الرٹ جاری

    23-12-2024 
    دہلی-این سی آر میں پیر کی صبح ہلکی بارش کے بعد سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بارش کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سیلسیس تک کمی متوقع ہے، جبکہ منگل سے کم سے کم درجہ حرارت میں بھی 1 سے 2 ڈگری سیلسیس تک کی کمی ہو سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں پورے ہفتے شدید سردی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔