06-01-2025
اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف متنازع بیانات دینے والے بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہیں۔ اس بار انہوں نے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کے بارے میں قابل اعتراض بیان دیا ہے، جس کے بعد سے بدھوڑی کو سخت مذمت کا سامنا ہو رہا ہے۔ ان کے اس بیان نے سیاسی ماحول کو گرمادیا ہے اور مختلف پارٹیوں سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
View more
05-01-2025
چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں صحافی مکیش چندراکر کے بے رحمانہ قتل کے بعد سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتیں اور رہنما اس معاملے پر اپنے سخت ردعمل دے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں کانگریس کی سینئر رہنما اور وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
View more
19-12-2024
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے حوالے سے دیے گئے متنازعہ بیان کے خلاف کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما پارلیمنٹ احاطے میں مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ آج بھی کئی پارٹیوں کے پارلیمنٹ کے اراکین ہاتھ میں ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر لے کر امت شاہ سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن اس دوران بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے کچھ ایسے اقدامات کیے جس سے دھکم پیل کی صورتحال پیدا ہو گئ
View more
19-12-2024
ہندوستان میں ’ون نیشن، ون الیکشن‘ کے تحت لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کے لیے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں کل 31 اراکین شامل ہیں، جن میں 21 لوک سبھا سے اور 10 راجیہ سبھا سے نامزد کیے گئے ہیں۔
View more
17-12-2024
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو الزام لگایا کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کو ایک ساتھ کرانے والا بل آئینی اصولوں اور وفاقی ڈھانچے کے خلاف ہے۔ پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا، ’’یہ بل آئین کے خلاف ہے اور ہمارے ملک کے وفاقی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ کانگریس اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔‘‘
View more
17-12-2024
کانگریس رہنما اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے پیر کے روز لوک سبھا میں بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف جاری تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں فوری مداخلت کرے اور ضروری اقدامات اٹھائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy