04-01-2025
سپریم کورٹ نے جمعہ (3 جنوری) کو اس عرضی کی سماعت پر رضامندی ظاہر کی، جس میں کیرالہ حکومت نے ہائی کورٹ کے اقلیتی اسکالرشپ منصوبہ کو مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ 2021 میں کیرالہ ہائی کورٹ نے مسلمانوں اور عیسائیوں کے لیے 80:20 کے تناسب سے اقلیتی اسکالرشپ فراہم کرنے کے ریاستی منصوبے کو کالعدم قرار دیا تھا۔
View more
31-12-2024
کسانوں کے مطالبات کی حمایت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کو طبی امداد فراہم کرنے کے اپنے حکم پر عمل کے لیے سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو مزید وقت دے دیا ہے۔ اس سے قبل، پنجاب حکومت نے عدالت سے 20 دسمبر کے حکم پر عمل درآمد کے لیے اضافی 3 دن کی مہلت کی درخواست کی تھی۔
View more
25-12-2024
دہلی کے مہرولی آرکیالوجیکل پارک میں موجود دو قدیم تاریخی یادگاروں کو ممکنہ انہدام کا خطرہ لاحق ہے۔ یہ یادگاریں عاشق اللہ کی درگاہ اور بابا فرید کی چلہ گاہ ہیں، جو بارہویں اور تیرہویں صدی کے اہم تاریخی آثار ہیں۔ ان یادگاروں کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی، اور اب اس سلسلے میں ایک اہم اطلاع سامنے آئی ہے۔
View more
24-12-2024
انتخابات کے انعقاد سے متعلق حالیہ دنوں میں کچھ اہم ترامیم کی گئی ہیں، جس پر کانگریس نے اعتراض اٹھایا ہے۔ کانگریس نے ان ترامیم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ اس بات کی اطلاع پارٹی کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی۔
View more
23-12-2024
کسانوں کے مطالبات کو لے کر گزشتہ 28 دن سے بھوک ہڑتال کر رہے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ پارلیمنت کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے کی گئی سفارشات کو لے کر مرکز کو ہدایت دی جائے۔ زراعت، مویشی پروری اور فوڈ پروسیسنگ کو لے کر بنی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کسانوں کے ایم ایس پی پر گارنٹی والے مطالبہ کی حمایت کی ہے۔
View more
22-12-2024
ریاستی وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال لکشمی ہیبالکر کے خلاف انتہائی ناشائستہ الفاظ استعمال کرنے والے بی جے پی رکن کونسل سی ٹی روی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
View more
22-12-2024
پیگاسس اسپائی ویئر اسکینڈل ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی کا باعث بن گیا ہے۔ اس معاملے میں کانگریس نے مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ کانگریسی رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی حکومت سے اس بابت جواب طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں امریکہ کی ایک عدالت نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کو قصور وار قرار دیا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ مزید سرخیوں میں آیا ہے۔
View more
22-12-2024
کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق اگر بلز کی ادائیگی میں تاخیر کی جاتی ہے تو بینکوں کو بھاری سود وصول کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ کریڈٹ کارڈ بلز کی تاخیر پر صارفین پر اپنی مرضی کے مطابق سود کی شرح عائد کر سکتے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد صارفین کو تاخیر کی صورت میں اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
View more
21-12-2024
عدالتی کاموں میں اے آئی کا استعمال مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کے تحت اب تک سپریم کورٹ کے 36324 فیصلوں کا ہندی میں اور 42765 فیصلوں کا علاقائی زبان میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ انہیں ای-ایس سی آر پورٹل پر دستیاب کرا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے جمعہ کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ عدالتوں کی اے آئی ترجمہ کمیٹیاں، س
View more
18-12-2024
سپریم کورٹ نے آج راجستھان کے راجسمند ضلع میں نافذ ’پری پلینیٹری ماڈل‘ کی بھرپور تعریف کی۔ اس ماڈل کے تحت ہر بیٹی کی پیدائش پر 111 پودے لگانے کا منفرد اقدام کیا جا رہا ہے، جو ماحولیات اور صنفی مساوات کے فروغ کا عمدہ مثال ہے۔ جسٹس بی آر گوئی، جسٹس ایس وی این بھٹی اور جسٹس سندیپ مہتا کی تین رکنی بنچ راجستھان میں ’مقدس جنگلات‘ کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت کر رہی تھی۔ دوران سماعت عدالت نے اس ماڈل کو ق
View more
18-12-2024
الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر یادو کو وی ایچ پی کے ایک پروگرام میں متنازع بیان دینے پر سپریم کورٹ کالجیم نے طلب کیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ کی قیادت میں پانچ ججوں پر مشتمل کالجیم نے منگل کو تقریباً 45 منٹ تک ان سے سوالات کیے اور ان کے بیان پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔
View more
17-12-2024
سپریم کورٹ نے کرناٹک کی ایک مسجد میں ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگانے کے معاملے پر سماعت کے دوران عرضی گزار سے وضاحت طلب کی ہے کہ ان افراد کی شناخت کس بنیاد پر کی گئی۔ جسٹس پنکج متل اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل بنچ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا کسی مذہبی نعرے کا استعمال جرم قرار دیا جا سکتا ہے؟ عدالت نے استفسار کیا کہ ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانا آخر کس طرح ایک مجرمانہ فعل کے زمرے میں آتا ہے؟
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy